🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
41. بَابُ فِيمَنْ يُعَلِّقُ تَمِيمَةً أَوْ نَحْوَهَا
اس شخص کا بیان، جو تعویذ وغیرہ لٹکا دیتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8399
وَعَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ الْجُهَنِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ أَقْبَلَ إِلَيْهِ رَهْطٌ، فَبَايَعَ تِسْعَةً وَأَمْسَكَ عَنْ وَاحِدٍ، فَقِيلَ لَهُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، بَايَعْتَ تِسْعَةً وَتَرَكَتْ هَذَا؟ قَالَ:" إِنْ عَلَيْهِ تَمِيمَةً" فَأَدْخَلَ يَدَهُ فَقَطَعَهَا، فَبَايَعَهُ وَقَالَ:" مَنْ عَلَّقَ تَمِيمَةً فَقَدْ أَشْرَكَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
سیدنا عقبہ بن عامر جہنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں کچھ افراد حاضر ہوئے آپ نے نو افراد سے بیعت لے لی اور ایک سے نہیں لی، آپ کی خدمت میں عرض کی گئی: یا رسول اللہ! آپ نے نو افراد سے بیعت لے لی ہے، اور اسے چھوڑ دیا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کے پاس تعویذ موجود ہے اس شخص نے اپنا ہاتھ اندر داخل کیا اور اسے کاٹ دیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے بیعت لے لی اور ارشاد فرمایا: ”جو شخص تعویذ لٹکاتا ہے، وہ شرک کا مرتکب ہوتا ہے“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8399]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (319/17) أخرجه احمد فى المسند (156/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16969»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 8399 in Urdu