الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
7. بَابٌ فِي الْوَسْوَسَةِ .
وسوسہ کا بیان
حدیث نمبر: 84
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُبَيْرٍ أَنَّ عُمَرَ مَرَّ عَلَى عُثْمَانَ وَهُوَ جَالِسٌ فِي الْمَسْجِدِ، فَسَلَّمَ عَلَيْهِ فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيْهِ، فَدَخَلَ عَلَى أَبِي بَكْرٍ فَاشْتَكَى ذَلِكَ إِلَيْهِ، فَقَالَ: مَرَرْتُ عَلَى عُثْمَانَ فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ، فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيَّ، فَقَالَ: أَيْنَ هُوَ؟ قَالَ: هُوَ فِي الْمَسْجِدِ قَاعِدٌ، فَانْطَلَقَا إِلَيْهِ فَقَالَ لَهُ أَبُو بَكْرٍ: مَا مَنَعَكَ أَنْ تَرُدَّ عَلَى أَخِيكَ حِينَ سَلَّمَ عَلَيْكَ؟ قَالَ: وَاللَّهِ مَا شَعَرْتُ أَنَّهُ مَرَّ بِي، وَأَنَا أُحَدِّثُ نَفْسِي فَلَمْ أَشْعُرْ أَنَّهُ سَلَّمَ، فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ: فَمَاذَا تُحَدِّثُ نَفْسَكَ؟ قَالَ: خَلَا بِي الشَّيْطَانُ فَجَعَلَ يُلْقِي فِي نَفْسِي أَشْيَاءَ مَا أُحِبُّ أَنِّي تَكَلَّمْتُ بِهَا وَإِنَّ لِي مَا عَلَى الْأَرْضِ، قُلْتُ فِي نَفْسِي حِينَ أَلْقَى الشَّيْطَانُ ذَلِكَ فِي نَفْسِي: يَا لَيْتَنِي سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: مَا الَّذِي يُنْجِينَا مِنْ هَذَا الْحَدِيثِ الَّذِي يُلْقِي الشَّيْطَانُ فِي أَنْفُسِنَا؟ فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ: فَإِنِّي وَاللَّهِ لَقَدِ اشْتَكَيْتُ ذَلِكَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَسَأَلْتُهُ: مَا الَّذِي يُنْجِينَا مِنْ هَذَا الْحَدِيثِ الَّذِي يُلْقِي الشَّيْطَانُ فِي أَنْفُسِنَا؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يُنْجِيكُمْ مِنْ ذَلِكَ أَنْ تَقُولُوا مِثْلَ الَّذِي أَمَرْتُ بِهِ عَمِّي عِنْدَ الْمَوْتِ فَلَمْ يَفْعَلْ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَعِنْدَ أَحْمَدَ طَرَفٌ مِنْهُ، وَفِي إِسْنَادِهِ أَبُو الْحُوَيْرِثِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُعَاوِيَةَ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَالْأَكْثَرُ عَلَى تَضْعِيفِهِ. وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَعِنْدَ أَحْمَدَ طَرَفٌ مِنْهُ، وَفِي إِسْنَادِهِ أَبُو الْحُوَيْرِثِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُعَاوِيَةَ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَالْأَكْثَرُ عَلَى تَضْعِيفِهِ. وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
محمد بن جبیر بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا گزر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے پاس سے ہوا، جو مسجد میں بیٹھے ہوئے تھے، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے انہیں سلام کیا، لیکن انہوں نے جواب نہیں دیا، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پاس گئے اور ان کے سامنے شکایت کی، اور یہ بتایا کہ میں عثمان کے پاس سے گزرا تھا، میں نے اُسے سلام کیا تھا، لیکن اس نے مجھے جواب نہیں دیا، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: وہ کہاں ہے؟ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے بتایا: وہ مسجد میں بیٹھا ہوا ہے، یہ دونوں حضرات، سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے پاس گئے، تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے اُن سے دریافت کیا: آپ کے بھائی نے جب آپ کو سلام کیا تھا، تو آپ نے اسے جواب کیوں نہیں دیا؟ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے کہا: اللہ کی قسم! مجھے تو پتہ ہی نہیں چلا کہ یہ میرے پاس سے گزرے ہیں، میں اپنے خیالوں میں گم تھا، اس لیے مجھے پتہ نہیں چل سکا، کہ انہوں نے سلام کیا ہے، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: آپ کن خیالوں میں گم تھے؟ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے بتایا: جب میں اکیلا ہوتا ہوں، تو شیطان میرے ذہن میں ایسے خیالات ڈالتا ہے کہ مجھے یہ پسند نہیں ہے، کہ میں اُن کے بارے میں بات چیت کروں، اگرچہ اس کے بدلے میں مجھے روئے زمین پر موجود ہر چیز مل رہی ہو، جب شیطان میرے ذہن میں اس طرح کے خیال ڈالتا ہے، تو میں دل میں سوچتا ہوں، کاش میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بارے میں دریافت کیا ہوتا، کہ شیطان ہمارے ذہنوں میں اس طرح کے خیال پیدا کرتا ہے تو اس سے کیا چیز ہمیں نجات دے سکتی ہے؟ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ بولے: اللہ کی قسم! میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے اسی چیز کی شکایت کی تھی اور میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ سوال کیا تھا، شیطان ہمارے ذہنوں میں جو خیال ڈالتا ہے، کیا چیز اُس سے ہمیں نجات دے سکتی ہے؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا تھا: اس سے تمہیں وہ چیز نجات دے سکتی ہے، کہ تم وہ (کلمہ) پڑھو، جو میں نے اپنے چچا کو پڑھنے کے لیے کہا تھا، جب اُن کا انتقال ہونے لگا تھا، تو انہوں نے ایسا نہیں کیا تھا“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، امام أحمد نے اس کا ایک حصہ نقل کیا ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوحویرث عبدالرحمن بن معاویہ ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے، تاہم اکثر اہل علم نے اسے ضعیف قرار دیا ہے، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 84]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، امام أحمد نے اس کا ایک حصہ نقل کیا ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوحویرث عبدالرحمن بن معاویہ ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے، تاہم اکثر اہل علم نے اسے ضعیف قرار دیا ہے، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 84]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام ابو يعلى فى مسنده 128 اورده المؤلف فى المقصد العلى 29، أخرجه مسند أحمد برقم: 21، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 6، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
Majma al-Zawa'id Hadith 84 in Urdu