الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
89. بَابٌ فِي الْقِيَاسِ وَالتَّقْلِيدِ .
قیاس اور تقلید کا بیان
حدیث نمبر: 843
وَعَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ أَنَّهُ قَالَ: اتَّهِمُوا الرَّأْيَ عَلَى الدِّينِ ; فَلَقَدْ رَأَيْتُنِي أَرُدُّ أَمْرَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَا آلُو عَنِ الْحَقِّ، وَذَاكَ يَوْمَ أَبِي جَنْدَلٍ، وَالْكِتَابُ بَيْنَ يَدَيْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَهْلِ مَكَّةَ، فَقَالَ:" اكْتُبُوا بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ"، فَقَالُوا: أَتَرَانَا إِذًا صَدَّقْنَاكَ بِمَا تَقُولُ، وَلَكِنِ اكْتُبْ بِاسْمِكَ اللَّهُمَّ، قَالَ: فَرَضِيَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَبَيْتُ عَلَيْهِمْ حَتَّى قَالَ لِي:" يَا عُمَرُ، تَرَانِي قَدْ رَضِيتُ وَتَأْبَى" قَالَ: فَرَضِيتُ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ، وَإِنْ كَانَ فِيهِمْ مُبَارَكُ بْنُ فَضَالَةَ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ، وَإِنْ كَانَ فِيهِمْ مُبَارَكُ بْنُ فَضَالَةَ.
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: دینی امور کے بارے میں رائے پر تہمت عائد کرو! مجھے اپنے بارے میں یہ یاد ہے کہ میں نے ایک معاملے کے بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا حکم قبول نہیں کیا، حالانکہ میں نے اس صورتحال میں حق کے حوالے سے کوئی کوتاہی نہیں کی تھی، یہ اُس دن کی بات ہے جب (صلح حدیبیہ کے موقعہ پر) ابوجندل کا واقعہ پیش آیا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور اہل مکہ کے درمیان تحریری معاہدہ ہونے جا رہا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم لوگ یہ تحریر کرو! «بسم الله الرحمن الرَّحِيمِ» (اللہ تعالیٰ کے نام سے برکت حاصل کرتے ہوئے، جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے) تو انہوں نے یہ کہا: کیا آپ ہمارے بارے میں یہ رائے رکھتے ہیں کہ ہم نے آپ کے بیان کی تصدیق کر دی ہے؟ آپ لکھیں: «باسمك اللهم» (اے اللہ تیرے نام سے برکت حاصل کرتے ہوئے) سیدنا عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس بات پر تیار ہو گئے، لیکن میں نے یہ بات نہیں مانی، یہاں تک کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے ارشاد فرمایا: اے عمر! تم دیکھ رہے ہو کہ میں راضی ہو گیا ہوں، اور پھر بھی تم انکار کر رہے ہو؟ سیدنا عمر فرماتے ہیں: تو میں راضی ہو گیا۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے، اگرچہ ان کے درمیان مبارک بن فضالہ نامی راوی موجود ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 843]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے، اگرچہ ان کے درمیان مبارک بن فضالہ نامی راوی موجود ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 843]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 82»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
Majma al-Zawa'id Hadith 843 in Urdu