🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
51. بَابُ مَا جَاءَ فِي الرُّقَى لِلْعَيْنِ وَالْمَرَضِ وَغَيْرِ ذَلِكَ
نظر لگنے، بیماری، یا س کے علاوہ کسی چیز کے لئے دم کرنے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8436
وَعَنْ جَبَلَّةَ بْنِ الْأَزْرَقِ - وَكَانَ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَلَّى بِأَصْحَابِهِ إِلَى جَنْبِ جِدَارٍ كَثِيرِ الْأَحْجِرَةِ صَلَاةَ الظُّهْرِ أَوِ الْعَصْرِ، فَلَمَّا جَلَسَ فِي الرَّكْعَتَيْنِ، خَرَجَتْ عَقْرَبٌ فَلَدَغَتْهُ، فَغُشِيَ عَلَيْهِ، فَرَّقَاهُ النَّاسُ، فَلَمَّا أَفَاقَ قَالَ:" اللَّهُ شَفَانِي وَلَيْسَ بِرُقْيَتِكُمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ بَكْرِ بْنِ سَهْلٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ صَالِحٍ كَاتِبِ اللَّيْثِ، وَكِلَاهُمَا قَدْ ضُعِّفَ وَوُثِّقَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا جبلہ بن ازرق رضی اللہ عنہ، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے ہیں، وہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب کو ایک ایسی دیوار کے پہلو میں نماز پڑھائی، جس پر پتھر بہت زیادہ تھے، آپ نے ظہر یا عصر کی نماز پڑھائی تھی، جب آپ دو رکعت کے بعد بیٹھ گئے، تو ایک بچھو نکلا، جس نے آپ ڈنک مارا، آپ پر بے ہوشی طاری ہوئی، لوگوں نے آپ کو دم کیا، جب آپ کو ہوش آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے مجھے شفاء دی ہے، تمہارے دم نے شفاء نہیں دی ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد بکر بن سہل کے حوالے سے عبداللہ بن صالح سے نقل کی ہے۔ جو لیث کا کاتب ہے، اور ان دونوں کو ضعیف قرار دیا گیا ہے، اور ان کی توثیق بھی کی گئی ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8436]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2196)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2196»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 8436 in Urdu