🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
51. بَابُ مَا جَاءَ فِي الرُّقَى لِلْعَيْنِ وَالْمَرَضِ وَغَيْرِ ذَلِكَ
نظر لگنے، بیماری، یا س کے علاوہ کسی چیز کے لئے دم کرنے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8440
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَفَعَ الْحَدِيثَ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:
" هَذِهِ الْكَلِمَاتُ دَوَاءٌ مِنْ كُلِّ دَاءٍ: أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّةِ، وَأَسْمَائِهِ كُلِّهَا عَامَّةً، مِنْ شَرِّ السَّامَّةِ وَالْهَامَّةِ، وَشَرِّ الْعَيْنِ اللَّامَّةِ، وَمِنْ شَرِّ حَاسِدٍ إِذَا حَسَدَ، وَمِنْ شَرِّ أَبِي قِتْرَةَ وَمَا وَلَدَ، ثَلَاثَةٌ وَثَلَاثُونَ مِنَ الْمَلَائِكَةِ أَتَوْا رَبَّهُمْ، فَقَالُوا: وَصَبٌ وَصَبٌ مِنْ أَرْضِنَا، فَقَالَ: خُذُوا مِنْ أَرْضِكُمْ، فَامْسَحُوا بِوَصِيبِكُمْ رُقْيَةَ مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَنْ أَخَذَ عَلَيْهَا صِفْدًا أَوْ كَتَمَهَا أَحَدًا فَلَا يُفْلِحُ أَبَدًا".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَهُوَ الَّذِي زَادَ:" بِأَرْضِنَا" وَقَالَ فِيهِ:" خُذُوا تُرْبَةً مِنْ أَرْضِكُمْ" وَالْبَاقِي بِنَحْوِهِ. وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ وَهُوَ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَبِي يَعْلَى رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تک مرفوع حدیث کے طور پر یہ بات نقل کرتے ہیں: ”یہ کلمات ہر بیماری کے لئے دواء ہیں: ”میں اللہ تعالیٰ کے مکمل کلمات کی پناہ مانگتا ہوں، اور اس کے تمام اسماء کی عمومی پناہ مانگتا ہوں، سامہ اور ہامہ سے، اور لگنے والی نظر کے شر سے، اور حسد کرنے والے کے شر سے، جب وہ حسد کرے اور تنگی کے باپ سے اور جس کو اس نے جنم دیا ہے، اُس کے شر سے“ (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں:) تو تینتیس فرشتے اپنے پروردگار کی بارگاہ میں حاضر ہوتے ہیں اور عرض کرتے ہیں: ہماری زمین کی طرف سے بیماری ہے بیماری ہے، تو پروردگار فرماتا ہے: تم اپنی زمین سے حاصل کرو اور اپنے بیمار پر ہاتھ پھیرو! یہ سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا دم ہے، جو شخص اس پر کوئی معاوضہ لے، یا اسے کسی سے چھپائے، وہ کبھی کامیاب نہیں ہو گا“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ امام بزار اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور انہوں نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”اور ہماری زمین میں سے“ اور انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”تم اپنی زمین کی مٹی حاصل کرو“۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ باقی روایت حسب سابق ہے، اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے، اور وہ مدلس ہے، امام ابویعلیٰ کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8440]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار في المسند (3057) اخرجه ابو يعلى فى المسند (2417)، أخرجه صحيح البخاري برقم: 3191، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2060، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4737، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3525، وأخرجه مسند أحمد برقم: 2113، 2430، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 4716، 5123، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3926/1»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 8440 in Urdu