🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
51. بَابُ مَا جَاءَ فِي الرُّقَى لِلْعَيْنِ وَالْمَرَضِ وَغَيْرِ ذَلِكَ
نظر لگنے، بیماری، یا س کے علاوہ کسی چیز کے لئے دم کرنے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8459
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ السَّائِبِ الْهِلَالِيِّ، وَهُوَ ابْنُ أَخِي مَيْمُونَةَ قَالَ: قَالَتْ لِي مَيْمُونَةُ: يَا ابْنَ أَخِي تَعَالَ أَرْقِيكَ بِرُقْيَةِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَتْ:" بِسْمِ اللَّهِ أَرْقِيكَ، وَاللَّهُ يَشْفِيكَ مِنْ كُلِّ دَاءٍ فِيكَ، أَذْهِبِ الْبَاسَ رَبَّ النَّاسِ، اشْفِ لَا شَافِيَ إِلَّا أَنْتَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ كَاتِبُ اللَّيْثِ، وَقَدْ وُثِّقَ، وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَعَلَى كُلِّ حَالٍ إِسْنَادُهُ حَسَنٌ، وَسَنَدُ الْأَوْسَطِ أَجْوَدُ.
سیدنا عبدالرحمن بن سائب ہلالی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: یہ سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے بھتیجے ہیں، وہ بیان کرتے ہیں: سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا نے مجھ سے کہا: آؤ! میرے بھتیجے! تاکہ میں تمہیں وہ دم کروں، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم دم کیا کرتے تھے، پھر سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا نے یہ پڑھا: اللہ تعالیٰ کے نام سے برکت حاصل کرتے ہوئے، میں تمہیں دم کرتی ہوں، اللہ تعالیٰ تمہیں ہر بیماری سے شفاء دے جو تمہارے اندر موجود ہے، اے لوگوں کے پروردگار! تو تکلیف کو رخصت کر دے، تو شفاء عطا کر دے، شفاء عطا کرنے والا صرف، توہی ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن صالح ہے، جو لیث کا کاتب ہے اس کی توثیق کی گئی ہے اس میں ضعف پایا جاتا ہے، ہر حالت میں اس کی سند حسن ہے، اور معجم اوسط کی سند زیادہ عمدہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8459]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (438/23) اخرجه احمد فى المسند (322/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 26281، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3318»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن


Majma al-Zawa'id Hadith 8459 in Urdu