🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
53. بَابُ رُقْيَةِ الْجُنُونِ .
جنون کا دم
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8467
عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ قَالَ: كُنْتُ عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَجَاءَهُ أَعْرَابِيٌّ فَقَالَ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ إِنَّ لِي أَخًا وَبِهِ وَجَعٌ، قَالَ:" وَمَا وَجَعُهُ؟" قَالَ: بِهِ لَمَمٌ. قَالَ:" فَأْتِنِي بِهِ" قَالَ: فَوَضَعَهُ بَيْنَ يَدَيْهِ فَعَوَّذَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ وَأَرْبَعِ آيَاتٍ مِنْ أَوَّلِ سُورَةِ الْبَقَرَةِ، وَهَاتَيْنِ الْآيَتَيْنِ (وَإِلَهُكُمْ إِلَهٌ وَاحِدٌ) ، وَآيَةِ الْكُرْسِيِّ، وَثَلَاثِ آيَاتٍ مِنْ آخِرِ سُورَةِ الْبَقَرَةِ، وَآيَةٍ مِنْ آلِ عِمْرَانَ: (شَهِدَ اللَّهُ أَنَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ) ، وَآيَةٍ مِنَ الْأَعْرَافِ: (إِنَّ رَبَّكُمُ اللَّهُ) ، وَآخَرِ آيَةِ الْمُؤْمِنِينَ: (فَتَعَالَى اللَّهُ الْمَلِكُ الْحَقُّ) ، وَآيَةٍ مِنْ سُورَةِ الْجِنِّ: (وَأَنَّهُ تَعَالَى جَدُّ رَبِّنَا) ، وَعَشْرِ آيَاتٍ مَنْ أَوَّلِ سُورَةِ الصَّافَّاتِ، وَثَلَاثِ آيَاتٍ مَنْ أَوَّلِ سُورَةِ الْحَشْرِ، (وَقُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ) ، وَالْمُعَوِّذَتَيْنِ. فَقَامَ الرَّجُلُ كَأَنَّهُ لَمْ يَشْتَكِ قَطُّ.
رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ، وَفِيهِ أَبُو جَنَابٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ ; لِكَثْرَةِ تَدْلِيسِهِ وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھا، ایک دیہاتی آپ کی خدمت میں حاضر ہوا اس نے عرض کی: اے اللہ کے نبی! میرا ایک بھائی ہے، جسے تکلیف لاحق ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اسے کیا تکلیف ہے؟ اس نے عرض کی: اسے جنون (یا مرگی) ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اسے میرے پاس لے آؤ! سیدنا ابی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: اس نے آپ کے سامنے اس کو بٹھایا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے دم کیا، آپ نے سورۂ فاتحہ پڑھی، سورہ بقرہ کی ابتدائی چار آیات پڑھیں اور یہ آیت پڑھی: ”اور تمہارا معبود ایک معبود ہے، اور آیت الکرسی اور سورہ بقرہ کی آخری تین آیات پڑھیں، اور سورہ آل عمران کی یہ آیت پڑھی: ”اللہ تعالیٰ یہ گواہی دیتا ہے اس کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے“۔ سورہ اعراف کی یہ آیت پڑھی: ”بے شک تمہارا پروردگار اللہ تعالیٰ ہے“۔ سورہ مومنون کی یہ آخری آیات پڑھیں: ”تو اللہ تعالیٰ بلند و برتر ہے، جو بادشاہ ہے، اور حق ہے“۔ سورہ جن کی یہ آیت پڑھی: ”بے شک وہ بلند و برتر ہے، وہ ہمارا پروردگار بزرگی والا ہے“۔ سورہ صافات کی ابتدائی دس آیات پڑھیں، سورہ حشر کی ابتدائی تین آیات پڑھیں، سورۂ اخلاص اور معوذتین (یہ سب آیات پڑھ کر اس کو دم کیا) تو وہ شخص یوں کھڑا ہو گیا، جسے اسے کبھی کوئی شکایت نہیں تھی۔
یہ روایت عبداللہ بن أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوجناب ہے، اور وہ ضعیف ہے، کیونکہ وہ بکثرت تدلیس کرتا ہے، ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8467]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (128/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 20670، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8319، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3938/2»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 8467 in Urdu