الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا اسْتَجَدَّ ثَوْبًا
جب آدمی نیا کپڑا پہنے، تو کیا پڑھے؟
حدیث نمبر: 8491
عَنْ أَبِي مَطَرٍ أَنَّهُ رَأَى عَلِيًّا أَتَى غُلَامًا حَدَثًا فَاشْتَرَى مِنْهُ قَمِيصًا بِثَلَاثَةِ دَرَاهِمَ وَلَبِسَهُ إِلَى مَا بَيْنَ الرُّسْغَيْنِ إِلَى الْكَعْبَيْنِ، يَقُولُ وَلَبِسَهُ:" الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي رَزَقَنِي مِنَ الرِّيَاشِ مَا أَتَجَمَّلُ بِهِ فِي النَّاسِ، وَأُوَارِي بِهِ عَوْرَتِي". فَقِيلَ: هَذَا شَيْءٌ تَرْوِيهِ عَنْ نَفْسِكَ أَوْ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: هَذَا شَيْءٌ سَمِعْتُهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ عِنْدَ الْكُسْوَةِ:" الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي رَزَقَنِي مِنَ الرِّيَاشِ مَا أَتَجَمَّلُ بِهِ فِي النَّاسِ، وَأُوَارِي بِهِ عَوْرَتِي".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: كُنْتُ مَعَ عَلِيٍّ فَانْتَهَيْنَا إِلَى السُّوقِ الْكَبِيرِ فَتَوَسَّمَ شَيْخًا مِنْهُمْ فَقَالَ: يَا شَيْخُ أَحْسِنْ بَيْعَتِي فِي قَمِيصٍ بِثَلَاثَةِ دَرَاهِمَ، قَالَ: نَعَمْ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، فَلَمَّا عَرَفَهُ لَمْ يَشْتَرِ مِنْهُ شَيْئًا، وَأَتَى غُلَامًا حَدَثًا، وَالْبَاقِي بِنَحْوِهِ.

ابومطر بیان کرتے ہیں: انہوں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ وہ ایک کمسن لڑکے کے پاس آئے، اور اس سے تین درہم کے عوض میں انہوں نے ایک قمیص خریدی وہ انہوں نے پہن لی، جو ان کی کلائیوں سے ٹخنوں تک تھی اسے پہننے کے وقت انہوں نے یہ پڑھا: ”ہر طرح کی حمد، اللہ تعالیٰ کے مخصوص ہے، جس نے مجھے لباس کے حوالے سے وہ چیز عطا کی ہے، جس کے ذریعے میں لوگوں کے درمیان جمال اختیار کرتا ہوں، اور اس کے ذریعے اپنی شرمگاہ کو ڈھانپ لیتا ہوں“ ان سے دریافت کیا گیا: کیا یہ چیز آپ اپنی ذات کے حوالے سے پڑھ رہے ہیں؟ یا یہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے روایت کرتے ہیں؟ انہوں نے فرمایا: یہ وہ چیز ہے، جو میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم لباس پہنتے وقت یہ پڑھتے تھے:
”ہر طرح کی حمد، اللہ تعالیٰ کے لئے مخصوص ہے، جس نے مجھے لباس میں سے وہ عطا کیا ہے، جس کے ذریعے میں لوگوں کے درمیان جمال اختیار کروں، اور اس کے ذریعے اپنی شرمگاہ کو ڈھانپ لوں“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پاس تھا ہم بڑے بازار میں آئے سیدنا علی رضی اللہ عنہ ان میں سے ایک بڑی شخص کی عمر کے پاس آئے، اور بولے: اے بڑی عمر کے شخص! تم تین درہم کے عوض میں قمیص کے بارے میں میرے ساتھ اچھی طرح سودا کرو، اس نے کہا: ٹھیک ہے اے امیر المؤمنین! سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے یہ دیکھا کہ وہ ان کو پہچان چکا ہے، تو انہوں نے اس سے کچھ نہیں خریدا، پھر وہ ایک کمسن لڑکے کے پاس آئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے حسب سابق روایت نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8491]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابويعلى فى المسند (295) اخرجه احمد فى المسند (1354)، أخرجه مسند أحمد برقم: 1358»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 8491 in Urdu