🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
6. بَابٌ فِي الْإِزْرَارِ وَمَوْضِعِهِ .
تہبند کا بیان اور اس کی جگہ کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8524
وَعَنِ الشَّرِيدِ قَالَ: أَبْصَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَجُلًا يَجُرُّ إِزَارَهُ قَالَ:" ارْفَعْ إِزَارَكَ وَاتَّقِ اللَّهَ" قَالَ: إِنِّي أَحَنَفُ تَصْتَكُّ رُكْبَتَايَ، قَالَ:" ارْفَعْ إِزَارَكَ فَكُلُّ خَلْقِ اللَّهِ حَسَنٌ". قَالَ: فَمَا رُئِيَ ذَلِكَ الرَّجُلُ [ بَعْدُ ] إِلَّا إِزَارَهُ يُصِيبُ أَنْصَافَ سَاقَيْهِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَقَالَ: فَمَا رُئِيَ ذَلِكَ الرَّجُلُ إِلَّا وَإِزَارُهُ إِلَى أَنْصَافِ سَاقَيْهِ. وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا شرید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو تہبند لٹکا کر چلتے ہوئے دیکھا تو فرمایا: اپنا تہبند اٹھا لو اور اللہ تعالیٰ سے ڈرو! اس نے عرض کی: میں ایک ایسا شخص ہوں، جس کی ٹانگوں میں ٹیڑھا پن ہے اور میرے گھٹنے ٹکراتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اپنا تہبند اٹھا لو! اللہ تعالیٰ کی ہر تخلیق خوبصورت ہے، راوی کہتے ہیں: اس کے بعد اُن صاحب کو جب بھی دیکھا گیا، تو ان کا تہبند نصف پنڈلی تک پہنچتا تھا۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ وہ بیان کرتے ہیں: ان صاحب کو جب بھی دیکھا گیا، اُن کا تہبند نصف پنڈلی تک ہوتا تھا امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8524]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7240) اخرجه احمد فى المسند (390/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 18981»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 8524 in Urdu