🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
6. بَابٌ فِي الْإِزْرَارِ وَمَوْضِعِهِ .
تہبند کا بیان اور اس کی جگہ کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8534
وَعَنْ كُرَيْبٍ قَالَ: كُنْتُ أَقُودُ ابْنَ عَبَّاسٍ فِي زُقَاقِ أَبِي لَهَبٍ فَقَالَ: يَا كُرَيْبُ بَلَغْنَا مَكَانَ كَذَا وَكَذَا؟ قُلْتُ: أَنْتَ عِنْدَهُ الْآنَ، فَقَالَ: حَدَّثَنِي الْعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ قَالَ: بَيْنَا أَنَا مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي هَذَا الْمَوْضِعِ، إِذْ أَقْبَلَ رَجُلٌ يَتَبَخْتَرُ بَيْنَ بُرْدَيْنِ، وَيَنْظُرُ إِلَى عِطْفَيْهِ قَدْ أَعْجَبَتْهُ نَفْسُهُ، إِذْ خَسَفَ اللَّهُ بِهِ الْأَرْضَ فِي هَذَا الْمَوْطِنِ فَهُوَ يَتَجَلْجَلُ فِيهَا إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ بِاخْتِصَارٍ وَفِيهِ رِشْدِينُ بْنُ كُرَيْبٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
کریب بیان کرتے ہیں: میں سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کو ابولہب کی گلی سے لے کے گزر رہا تھا، انہوں نے فرمایا: اے کریب! کیا ہم فلاں، فلاں جگہ تک پہنچ گئے ہیں؟ میں نے جواب دیا: آپ اس وقت وہاں ہی ہیں۔ انہوں نے فرمایا: سیدنا عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ نے مجھے یہ بات بتائی ہے: ایک مرتبہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ اس مقام پر موجود تھا، اسی دوران ایک شخص آیا جو دو چادروں کے درمیان اتراتا ہوا چل رہا تھا، وہ اپنی چادروں پر تکبر کر رہا تھا، اور خود پسندی کا شکار تھا، تو اللہ تعالیٰ نے اس مقام پر اُسے زمین میں دھنسا دیا اور وہ قیامت کے دن تک اُس میں دھنستا رہے گا۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ امام بزار نے اس کی مانند روایت اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی رشدین بن کریب ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8534]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2949) اخرجه أبو يعلى فى المسند (6699)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 8534 in Urdu