الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
11. بَابٌ فِي الْبُرُودِ .
چادروں کا بیان
حدیث نمبر: 8549
عَنْ حِبَّانَ بْنِ جَزْءٍ السَّلَمِيَّ [ عَنْ جَزْءٍ ] أَنَّهُ أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِأَسِيرٍ كَانَ عِنْدَهُ مِنْ صَحَابَةِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانُوا أَسَرُوهُ وَهُمْ مُشْرِكُونَ، ثُمَّ أَسْلَمُوا فَأَتَوُا النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِذَلِكَ الْأَسِيرِ فَكَسَا جَزْءًا بُرْدَيْنِ، وَأَسْلَمَ جَزْءٌ عِنْدَهُ ثُمَّ قَالَ:" ادْخُلْ عَلَى عَائِشَةَ تُعْطِيكَ مِنَ الْأَبْرَادِ الْتِي عِنْدَهَا بُرْدَيْنِ" فَدَخَلَ عَلَى عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ فَقَالَ: نَضَّرَكِ اللَّهُ اخْتَارِي مِنْ هَذِهِ الْأَبْرَادِ الْتِي عِنْدَكِ بُرْدَيْنِ فَإِنَّ نَبِيَّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَسَانِي مِنْهَا بُرْدَيْنِ فَقَالَتْ وَمَدَّتْ سِوَاكًا مِنْ أَرَاكٍ طَوِيلًا فَقَالَتْ: خُذْ هَذَا وَخُذْ هَذَا وَكَانَ نِسَاءُ الْعَرَبِ حِينَئِذٍ لَا تُرَيْنَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا حبان بن جزء سلمی رضی اللہ عنہ، سیدنا جزء رضی اللہ عنہ کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: وہ اس قیدی کو ساتھ لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے جو قیدی ان کے پاس تھا، اور جو صحابی تھا (یہ اس وقت کی بات ہے) جب وہ لوگ مشرک تھے، تو انہوں نے اس کو قید کیا تھا پھر وہ لوگ مسلمان ہو گئے، وہ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اس قیدی کو ساتھ لے کے آئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا جزء رضی اللہ عنہ کو دو چادریں دیں، سیدنا جزء رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے اسلام قبول کر لیا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم عائشہ کے پاس جاؤ! وہ تمہیں اپنے پاس موجود چادروں میں سے دو چادریں دیدی گئی، وہ صاحب، ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس آئے، اور بولے: اللہ تعالیٰ آپ کو خوش رکھے آپ اپنے پاس موجود چادروں میں سے میرے لئے دو چادریں منتخب کر لیں، کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان میں سے میرے لئے دو چادریں پہننے کے لئے دی ہیں، راوی کہتے ہیں: سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے ایک طویل پیلو کی مسواک پکڑی ہوئی تھی، وہ پھیلاتے ہوئے انہوں نے کہا: تم یہ لے لو اور یہ لے لو! ان دنوں عربوں کی خواتین نظر نہیں آتی تھیں۔ (یعنی وہ پردہ کیا کرتی تھیں)۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں (راویوں کی) ایک جماعت ایسی ہے، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8549]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں (راویوں کی) ایک جماعت ایسی ہے، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8549]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2129)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2129»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 8549 in Urdu