🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
21. بَابُ إِظْهَارِ النِّعَمِ وَاللِّبَاسِ الْحَسَنِ .
نعمت کا اظہار کرنا اور عمدہ لباس پہننا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8591
وَعَنِ الْحُسَيْنِ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرٍو قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَمِنَ الْكِبْرِ أَنْ يَكُونَ لِأَحَدِنَا النَّجِيبَةُ الْفَارِهَةُ؟ قَالَ:" لَا". قَالَ: فَمِنَ الْكِبْرِ أَنْ يَكُونَ لِأَحَدِنَا الْحُلَّتَانِ الْحَسَنَتَانِ؟ قَالَ:" لَا". قَالَ: فَمِنَ الْكِبْرِ أَنْ أَتَّخِذَ طَعَامًا فَأَدْعُوَ قَوْمِي فَيَمْشُونَ خَلْفِي وَيَأْكُلُونَ عِنْدِي؟ قَالَ:" لَا". قَالَ: فَمَا الْكِبْرُ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" أَنْ تُسَفِّهَ الْحَقَّ، وَتَغْمِصَ النَّاسَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ سُلَيْمَانَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
حسین نامی راوی بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا یہ چیز تکبر میں شامل ہے کہ ہم میں سے کسی ایک کے پاس عمدہ قسم کی اونٹنی ہو؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی نہیں انہوں نے عرض کی: کیا یہ چیز تکبر میں شامل ہے کہ ہم میں سے کسی کے پاس دو عمدہ قسم کے حلے ہوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی نہیں انہوں نے عرض کی: کیا یہ چیز تکبر میں شامل ہے کہ میں کھانا تیار کروں، اور اپنی قوم کی دعوت دوں وہ میرے پیچھے چلتے ہوئے آئیں اور میرے ہاں کھانا کھائیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی نہیں۔ انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! پھر تکبر کیا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہ کہ تم حق سے روگردانی کرو اور لوگوں کو حقیر سمجھو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالحمید بن سلیمان ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8591]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2898)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9084»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 8591 in Urdu