🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
7. بَابٌ فِي الْوَسْوَسَةِ .
وسوسہ کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 86
وَعَنْ أَنَسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّا نَكُونُ عِنْدَكَ عَلَى حَالٍ حَتَّى إِذَا فَارَقْنَاكَ نَكُونُ عَلَى غَيْرِهِ. قَالَ:" كَيْفَ أَنْتُمْ وَنَبِيُّكُمْ؟" قَالُوا: أَنْتَ نَبِيُّنَا فِي السِّرِّ وَالْعَلَانِيَةِ. قَالَ:" لَيْسَ ذَاكَ النِّفَاقَ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ، إِلَّا أَنَّ الْبَزَّارَ قَالَ:" كَيْفَ أَنْتُمْ وَرَبُّكُمْ؟" قَالُوا: اللَّهُ رَبُّنَا فِي السِّرِّ وَالْعَلَانِيَةِ. وَرِجَالُ أَبِي يَعْلَى رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! جب ہم آپ کے پاس ہوتے ہیں، تو ہماری مخصوص کیفیت ہوتی ہے، اور جب ہم آپ سے جدا ہوتے ہیں، تو وہ کیفیت تبدیل ہو جاتی ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تمہارا، اپنے نبی کے ساتھ تعلق کیسا ہے؟“ انہوں نے عرض کی: پوشیدہ اور علانیہ (ہر حال میں) آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے نبی ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہ چیز (یعنی کیفیات کا تبدیل ہونا) منافقت نہیں ہے“۔ یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے، تاہم امام بزار کے الفاظ یہ ہیں: ”تمہارا اور تمہارے پروردگار کا تعلق کیسا ہے؟ لوگوں نے عرض کی: پوشیدہ اور علانیہ (ہر حال میں) اللہ تعالی ہمارا پروردگار ہے“۔
امام ابویعلیٰ کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 86]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام أبو يعلى فى مسنده 3356 أورده المؤلف فى كشف الأستار 52»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح


Majma al-Zawa'id Hadith 86 in Urdu