🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
35. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْحَرِيرِ وَالذَّهَبِ .
ریشم اور سونے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8640
وَعَنْ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيِّ قَالَ: فَحَدَّثَ الْحَسَنُ بِحَدِيثِ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ عَنْ عُمَرَ فِي الدِّيبَاجِ فَقَالَ الْحَسَنُ: أَخْبَرَنِي رَجُلٌ مِنَ الْحَيِّ أَنَّهُ دَخَلَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَعَلَيْهِ جُبَّةٌ لَبِنَتُهَا دِيبَاجٌ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَبِنَةٌ مِنْ نَارٍ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ عَاصِمِ بْنِ صُهَيْبٍ، وَأَنْكَرَ عَلَيْهِ كَثْرَةَ الْغَلَطِ وَتَمَادِيَهُ فِيهِ قَالَ أَحْمَدُ: أَمَّا أَنَا فَأُحَدِّثُ عَنْهُ وَحُدِّثْنَا عَنْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سلیمان تیمی بیان کرتے ہیں حسن نے ابوعثمان نہدی کی سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے حوالے سے دیباج کے بارے میں نقل کردہ روایت بیان کی، تو حسن نے کہا: قبیلے کے ایک شخص نے مجھے یہ بات بتائی ہے کہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے ان صاحب کے جسم پر ایک جبہ تھا جس کا ”لبنہ“ (وہ ٹکڑا جو قمیص یا جبہ کے گریبان پر لگایا جاتا ہے) ریشم کا تھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ آگ کا ”لبنہ“ ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی علی بن عاصم بن صہیب ہے۔ انہوں نے اس کی بکثرت غلطیوں اور اس بارے میں اس کے حد سے بڑھنے کی وجہ سے اسے منکر قرار دیا ہے، امام أحمد کہتے ہیں: جہاں تک میرا تعلق ہے، تو میں اس سے حدیث روایت کرتا ہوں، اور ہمیں اس کے حوالے سے حدیث بیان کی گئی ہے، اور اس کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8640]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (70/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 20160، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4005/2»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 8640 in Urdu