الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
35. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْحَرِيرِ وَالذَّهَبِ .
ریشم اور سونے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 8659
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَخْرَجَ فِي يَدِهِ قِطْعَةً مِنْ ذَهَبٍ وَقِطْعَةً مِنْ حَرِيرٍ فَقَالَ:" إِنَّ هَذَيْنِ حَرَامٌ عَلَى ذُكُورِ أُمَّتِي وَحَلَالٌ لِإِنَاثِهِمْ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ بِإِسْنَادَيْنِ فِي أَحَدِهِمَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُسْلِمٍ الْمَكِّيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ قِيلَ فِيهِ: صَدُوقٌ يَهِمُ، وَفِي الْآخَرِ إِسْلَامٌ الطَّوِيلُ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِمَا ثِقَاتٌ.

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دست مبارک میں سونے کا ایک ٹکڑا اور ریشم کا ایک ٹکڑا نکالا اور ارشاد فرمایا: یہ دونوں میری امت کے مردوں پر حرام ہیں اور ان کی خواتین کے لیے حلال ہیں۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے۔ جن میں سے ایک راوی اسماعیل بن مسلم مکی ہے، اور وہ ضعیف ہے اس کے بارے میں یہ کہا: گیا ہے یہ صدوق ہے، لیکن وہم کا شکار ہو جاتا ہے، اور دوسری روایت میں ایک راوی اسلام طویل ہے، اور وہ متروک ہے ان دونوں روایات کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8659]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3006) اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط“ (405) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10889,11333)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7805»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
Majma al-Zawa'id Hadith 8659 in Urdu