🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
39. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْقَسِّيَّةِ وَالْمِيثَرَةِ وَغَيْرُ ذَلِكَ .
قسی، میثر اور دیگر (قسم کے کپڑوں) کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8682
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: نَهَى النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ لُبْسِ الْحَرِيرِ، وَالذَّهَبِ، وَالشُّرْبِ فِي آنِيَةِ الذَّهَبِ وَالْفِضَّةِ، وَالْمِيثَرَةِ الْحَمْرَاءِ، وَلُبْسُ الْقَسِّيِّ.
فَقَالَتْ عَائِشَةُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ شَيْءٌ ذَفِيفٌ مِنَ الذَّهَبِ يُرْبَطُ بِهِ الْمِسْكُ - أَوْ نَرْبُطُ بِهِ -؟ قَالَ:" لَا اجْعَلِيهِ فِضَّةً، وَصَفِّرِيهِ بِشَيْءٍ مِنْ زَعْفَرَانٍ".
قُلْتُ: رَوَى ابْنُ مَاجَهْ بَعْضَهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ خَصِيفٌ، وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَوَثَّقَهُ جَمَاعَةٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ریشم اور سونا پہننے سے، سونے اور چاندی کے برتنوں میں پینے سے سرخ میثرہ اور قسی پہننے سے منع کیا ہے۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے عرض کی: یا رسول اللہ! تھوڑا سا سونا، اس کے ذریعے مشک کو باندھا جا سکتا ہے؟ (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) اس کے ذریعے ہم اس کو باندھ لیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی نہیں! تم اسے چاندی سے بناؤ، پھر اس پر تھوڑا سا زعفران مل دو۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں امام ابن ماجہ نے اس کا کچھ حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی خصیف ہے جس میں ضعف پایا جاتا ہے ایک جماعت نے اسے ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8682]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابو يعلى فى المسند (4789) أخرجه احمد فى المسند (228/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 25383، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 1412، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4097/1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن


Majma al-Zawa'id Hadith 8682 in Urdu