🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
41. بَابُ اسْتِعْمَالِ الذَّهَبِ .
سونا استعمال کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8708
وَعَنْ زَيْنَبِ بِنْتِ نَبِيطِ بْنِ جَابِرٍ امْرَأَةِ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَتْ: أَوْصَى أَبُو أُمَامَةَ بِأُمِّي وَخَالَتِي إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَتَاهُ حُلِيٌّ مِنْ ذَهَبٍ وَلُؤْلُؤٍ يُقَالُ لَهُ: الرِّعَاثُ فَحَلَّاهُنَّ مِنَ الرِّعَاثِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِأَسَانِيدَ، وَرِجَالُ أَحَدِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا مُحَمَّدَ بْنَ عُمَارَةَ الْحَزْمِيِّ، وَهُوَ ثِقَةٌ إِنْ كَانَتْ زَيْنَبُ صَحَابِيَّةً.
سیده زینب بنت نبیط بن جابر رضی اللہ عنہا جو سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کی اہلیہ ہیں، وہ بیان کرتی ہیں: سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نے میری والدہ اور میری خالہ کے بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو وصیت کی تھی (کہ آپ ان کی سرپرستی فرمائیں) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سونے اور موتیوں کا زیور آیا ہے، جسے ”رعاث“ کہا: جاتا تھا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان خواتین کو رعاث نامی زیور پہننے کے لئے دیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے۔ جن میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف محمد بن عمارہ حزمی کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے اگر سیدہ زینب رضی اللہ عنہا صحابیہ ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8708]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 8708 in Urdu