الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
44. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْخَلُوقِ .
خلوق (نامی مخصوص قسم کی خوشبو) کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 8753
وَعَنْ عَلِيٍّ - يَعْنِي ابْنَ أَبِي طَالِبٍ - قَالَ: مَرَّ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِقَوْمٍ فِيهِمْ رَجُلٌ مُتَخَلِّقٌ، فَسَلَّمَ عَلَيْهِمْ وَأَعْرَضَ عَنِ الرَّجُلِ، فَقَالَ الرَّجُلُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ سَلَّمْتَ عَلَيْهِمْ وَأَعْرَضْتَ عَنِّي؟ فَقَالَ:" إِنَّ بَيْنَ عَيْنَيْكَ حُمْرَةً".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کچھ لوگوں کے پاس سے گزرے ان میں ایک ایسا شخص تھا جس نے خلوق لگائی ہوئی تھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں کو سلام کیا اور آپ نے اس شخص سے منہ پھیر لیا اس شخص نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ نے ان لوگوں کو سلام کیا ہے، اور مجھ سے منہ پھیر لیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہاری دونوں آنکھوں کے درمیان سرخی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8753]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8753]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3374»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 8753 in Urdu