الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
45. بَابُ مَا جَاءَ فِي الرَّيْحَانِ وَالطِّيبِ .
ریحان اور خوشبو کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 8770
وَعَنْ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ أَنَّ رَجُلًا أَرَادَ أَنْ يُبَايِعَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَبْصَرَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَعَلَيْهِ أَثَرُ صُفْرَةٍ فَأَبَى أَنْ يُبَايِعَهُ وَقَالَ:" طِيبُ الرِّجَالِ مَا ظَهَرَ رِيحُهُ وَخَفِيَ لَوْنُهُ، وَطِيبُ النِّسَاءِ مَا ظَهَرَ لَوْنُهُ، وَخَفِيَ رِيحُهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ بَشَّارٍ الرَّمَادِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ وَقَدْ وُثِّقَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ بَشَّارٍ الرَّمَادِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ وَقَدْ وُثِّقَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوموسی اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں ایک شخص نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیعت کرنے کا ارادہ کیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے ملاحظہ فرمایا کہ اس کے جسم پر زرد رنگ کا نشان موجود تھا تو آپ نے اس کی بیعت لینے سے انکار کر دیا آپ نے ارشاد فرمایا: ”مردوں کی خوشبو وہ ہوتی ہے جس کی خوشبو ظاہر ہو اور اس کا رنگ پوشیدہ رہے، اور عورتوں کی خوشبو وہ ہوتی ہے جس کا رنگ ظاہر ہو اور اس کی خوشبو پوشیدہ رہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن بشار مادی ہے، اور وہ ضعیف ہے اس کی، توثیق کی گئی ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8770]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (702)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 702»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 8770 in Urdu