🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
48. بَابُ مَا جَاءَ فِي الشَّارِبِ وَاللِّحْيَةِ وَغَيْرُ ذَلِكَ .
مونچھیں، داڑھی اور دیگر امور کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8841
وَعَنْ حَسَّانَ أَنَّ أَبَا هَاشِمِ بْنِ عُتْبَةَ كَانَ لَهُ شَارِبٌ يَعْقِدُهُ خَلْفَ قَفَاهُ، فَقُلْتُ لَهُ: مَا بَالُ شَارِبِكَ، وَقَدْ جَاءَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي أَخْذِ الشَّارِبِ مَا قَدْ جَاءَ؟ فَقَالَ: إِنِّي كُنْتُ أَخَذْتُ شَارِبِي فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَمَرَّ يَدَهُ عَلَيْهِ فَقَالَ:" مَتَى أَخَذْتَ شَارِبَكَ؟" قُلْتُ: السَّاعَةَ. قَالَ:" فَلَا تَأْخُذْهُ حَتَّى تَلْقَانِي" فَتُوُفِّيَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَبْلَ أَنْ أَلْقَاهُ، فَلَنْ آخُذَهُ حَتَّى أَلْقَاهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْوَلِيدُ بْنُ سَلَمَةَ الْأُرْدُنِّيُّ، وَهُوَ كَذَّابٌ.
حسان بیان کرتے ہیں: ابوہاشم بن عتبہ کی مونچھیں تھیں جنہیں وہ گردن تک لے جا سکتے تھے میں نے ان سے کہا: آپ کی مونچھوں کا کیا معاملہ ہے؟ جبکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ حکم منقول ہے کہ مونچھیں چھوٹی رکھنی چاہئیں، تو انہوں نے جواب دیا: میں نے مونچھیں چھوٹی رکھی ہوئی تھیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا دست مبارک مونچھوں کی جگہ پر پھیرا اور فرمایا تم نے مونچھیں کب تراشی تھیں؟ میں نے عرض کی: ابھی تھوڑی دیر پہلے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اب تم انہیں اس وقت تک نہ تراشنا جب تک تمہاری مجھ سے ملاقات نہیں ہوتی پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مجھ سے ملاقات سے پہلے ہی آپ کا وصال ہو گیا تو میں انہیں نہیں تراشوں گا یہاں تک کہ آپ سے جا ملوں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ولید بن سلمہ اردنی ہے، اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8841]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7202»

الحكم على الحديث:
موضوع


Majma al-Zawa'id Hadith 8841 in Urdu