🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
48. بَابُ مَا جَاءَ فِي الشَّارِبِ وَاللِّحْيَةِ وَغَيْرُ ذَلِكَ .
مونچھیں، داڑھی اور دیگر امور کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8844
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" خُذُوا مِنْ هَذَا، وَدَعُوا هَذَا" يَعْنِي: يَأْخُذُ مِنْ عُنْفُقَتِهِ، وَيَدَعْ مِنْ لِحْيَتِهِ. قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا الْأَخْذُ مِنَ الْعُنْفُقَةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ ثُوَيْرُ بْنُ أَبِي فَاخِتَةَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ان کو تراش لو اور اسے چھوڑ دو“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد یہ تھی کہ نچلے ہونٹ کے نیچے والے حصے کو تراش لو اور داڑھی کو چھوڑ دو۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں
یہ روایت صحیح میں مذکور ہے تا ہم اس میں نچلے ہونٹ کے نیچے والے حصے کو تراشنے کا حکم نہیں ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ثویر بن ابوفاختہ ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8844]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13476)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13476»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً


Majma al-Zawa'id Hadith 8844 in Urdu