🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
59. بَابُ مَا جَاءَ فِي التَّمَاثِيلِ وَالصُّوَرِ .
تماثیل اور تصویروں کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8887
عَنْ عَلِيٍّ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي جِنَازَةٍ فَقَالَ:" أَيُّكُمْ يَنْطَلِقُ إِلَى الْمَدِينَةِ فَلَا يَدَعُ بِهَا وَثَنًا إِلَّا كَسَرَهُ، وَلَا قَبْرًا إِلَّا سَوَّاهُ، وَلَا صُورَةً إِلَّا لَطَّخَهَا؟". فَقَالَ رَجُلٌ: أَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ: فَهَابَ أَهْلُ الْمَدِينَةِ، [ فَرَجِعَ، فَقَالَ عَلِيٌّ: أَنَا انْطَلِقُ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ: فَانْطَلِقْ. ] قَالَ: فَانْطَلَقَ ثُمَّ رَجَعَ قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ لَمْ أَدَعْ بِهَا وَثَنًا إِلَّا كَسَرْتُهُ، وَلَا قَبْرًا إِلَّا سَوَّيْتُهُ، وَلَا صُورَةً إِلَّا لَطَّخْتُهَا، ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ عَادَ إِلَى صَنْعَةِ شَيْءٍ مِنْ هَذَا فَقَدْ كَفَرَ بِمَا أُنْزِلَ عَلَى مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -".
ثُمَّ قَالَ:" لَا تَكُونَنَّ مُخْتَالًا، وَلَا فَتَّانًا، وَلَا تَاجِرًا إِلَّا تَاجَرَ خَيْرٍ، فَإِنَّ أُولَئِكَ هُمُ الْمُسَوِّفُونَ بِالْعَمَلِ".
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک جنازے میں شریک تھے آپ نے ارشاد فرمایا تم میں سے کون مدینہ جائے گا، اور وہاں موجود ہر بت کو توڑ دے گا، اور ہر قبر کو برابر کر دے گا، اور ہر تصویر کو خراب کر دے گا، تو ایک صاحب نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں راوی کہتے ہیں لیکن وہ اہل مدینہ سے ڈر گیا اور واپس آ گیا۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں جاتا ہوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم چلے جاؤ پھر سیدنا علی رضی اللہ عنہ تشریف لے گئے وہ واپس آئے، تو انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں نے وہاں موجود ہر بت کو توڑ دیا ہے ہر قبر کو برابر کر دیا ہے، اور ہر تصویر کو خراب کر دیا ہے پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص ان میں سے کوئی کام دوبارہ کرے گا وہ اس چیز کا کفر کرے گا، جو سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہوئی ہے“۔ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم تکبر کرنے والے آزمائش کا شکار کرنے والے اور تجارت کرنے والے نہ ہونا البتہ بھلائی کی تجارت کرنے والے کا معاملہ مختلف ہے، کیونکہ یہی وہ لوگ ہیں جو عمل کو ٹالتے رہتے ہیں (کہ میں عنقریب ایسا کر لوں گا)“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8887]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (657)، أخرجه مسند أحمد برقم: 659»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 8887 in Urdu