🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. بَابُ الْخُلَفَاءِ الْأَرْبَعَةِ
چار خلفاء کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8907
عَنْ عَلِيٍّ أَنَّهُ قَالَ يَوْمَ الْجُمَلِ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَمْ يَعْهَدْ إِلَيْنَا عَهْدًا نَأْخُذُ بِهِ فِي إِمَارَةٍ، وَلَكِنَّهُ شَيْءٌ رَأَيْنَاهُ مِنْ قِبَلِ أَنْفُسِنَا، ثُمَّ اسْتُخْلِفَ أَبُو بَكْرٍ - رَحْمَةُ اللَّهِ - عَلَى أَبِي بَكْرٍ فَأَقَامَ وَاسْتَقَامَ، ثُمَّ اسْتُخْلِفَ عُمَرَ رَحْمَةُ اللَّهِ عَلَى عُمَرَ فَأَقَامَ وَاسْتَقَامَ حَتَّى ضَرَبَ الدِّينُ بِجُرَّانِهِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے کہ جنگ جمل کے موقع پر انہوں نے یہ ارشاد فرمایا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے حکومت کے بارے میں کوئی ایسا عہد نہیں لیا تھا جسے ہم اختیار کریں بلکہ یہ ایک ایسی چیز ہے جو ہماری اپنی رائے تھی (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال کے بعد) سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو خلیفہ مقرر کیا گیا اللہ تعالیٰ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ پر رحم کرے، تو انہوں نے (احکام کو) قائم کیا اور وہ سیدھے رہے پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو خلیفہ مقرر کیا گیا اللہ تعالیٰ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ پر رحم کرے، انہوں نے (احکام کو) قائم کیا اور سیدھے رہے یہاں تک کہ دین مضبوط ہو گیا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 8907]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (921)، أخرجه مسند أحمد برقم: 923»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 8907 in Urdu