🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
11. بَابُ كَرَاهَةِ الْوِلَايَةِ وَلِمَنْ تُسْتَحَبُّ .
حکمرانی کا ناپسندیدہ ہونا اور یہ کس کے لئے مستحب ہے؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9024
وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - اسْتَعْمَلَ الْمِقْدَادَ بْنَ الْأَسْوَدِ الْكِنْدِيَّ عَلَى جَرِيدَةَ خَيْلٍ فَلَمَّا قَدِمَ قَالَ:" كَيْفَ رَأَيْتَ؟" قَالَ: رَأَيْتُهُمْ يَرْفَعُونَ وَيَصْنَعُونَ حَتَّى ظَنَنْتُ أَنِّي لَيْسَ ذَلِكَ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" هُوَ ذَاكَ". فَقَالَ الْمِقْدَادُ: وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ لَا أَعْمَلُ عَلَى عَمَلٍ أَبَدًا. فَكَانُوا يَقُولُونَ لَهُ: تَقَدَّمْ فَصَلِّ بِنَا فَيَأْبَى.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ سَوَّارُ بْنُ دَاوُدَ أَبُو حَمْزَةَ، وَثَّقَهُ أَحْمَدُ وَابْنُ حِبَّانَ وَابْنُ مَعِينٍ، وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا مقداد بن اسود کندی رضی اللہ عنہ ”جریدہ خیل“ کا عامل مقرر کیا جب وہ آئے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تم نے کیسا پایا؟ تو انہوں نے عرض کی: میں نے ان لوگوں کو دیکھا کہ وہ بلند کرتے تھے اور وہ کام کرتے تھے یہاں تک کہ میں نے یہ گمان کیا کہ میں ایسا نہیں ہوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ایسا ہی ہے، سیدنا مقداد بن اسود رضی اللہ عنہ نے عرض کی: اس ذات کی قسم! جس نے آپ کو حق کے ہمراہ مبعوث کیا ہے اب میں کبھی کوئی ریاستی ذمہ داری سرانجام نہیں دوں گا راوی کہتے ہیں: لوگ ان سے یہ کہا: کرتے تھے: آپ آگے بڑھ کے ہمیں نماز پڑھا دیں، تو وہ یہ بات بھی نہیں مانتے تھے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سوار بن داؤد ابوحمزہ ہے، جسے امام أحمد ابن حبان اور یحیی بن معین نے ثقہ قرار دیا ہے اس میں ضعف پایا جاتا ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9024]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1644)، أخرجه الأحاديث المختارة برقم: 1734، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 6898»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن


Majma al-Zawa'id Hadith 9024 in Urdu