🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
14. بَابُ أَخْذِ حَقِّ الضَّعِيفِ مِنَ الْقَوِيِّ .
طاقتور سے کمزور کا حق وصول کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9058
وَعَنْ رَبِيعَةَ بْنِ يَزِيدَ أَنَّ مُعَاوِيَةَ كَتَبَ إِلَى مَسْلَمَةَ بْنِ مُخَلَّدٍ أَنْ سَلْ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرٍو بْنِ الْعَاصِي: هَلْ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" لَا قُدِّسَتْ أُمَّةٌ لَا يَأْخُذُ ضَعِيفُهَا حَقَّهُ مِنْ قَوِيِّهَا وَهُوَ غَيْرُ مُضْطَهَدٍ". فَإِنْ قَالَ: نَعَمْ فَاحْمِلْهُ عَلَى الْبَرِيدِ. فَسَأَلَهُ فَقَالَ: نَعَمْ. فَحَمَلَهُ عَلَى الْبَرِيدِ مِنْ مِصْرَ إِلَى الشَّامِ فَسَأَلَهُ مُعَاوِيَةُ فَأَخْبَرَهُ فَقَالَ مُعَاوِيَةُ: وَأَنَا قَدْ سَمِعْتُهُ وَلَكِنْ أَحْبَبْتُ أَنْ أَتَثَبَّتَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
ربیعہ بن یزید بیان کرتے ہیں: سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے مسلمہ بن مخلد کو خط لکھا کہ تم سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ سے سوال کرو: کیا انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”ایسی امت کو پاکیزگی عطا نہیں کی جاتی ہے جس کا کمزور فرد اس کے طاقتور فرد سے اپنا حق، پریشانی کے بغیر نہیں لے سکتا“۔ اگر وہ جواب دیں جی ہاں، تو تم انہیں ڈاک کی سواری پر (میرے پاس) بھجوا دینا مسلمہ بن مخلد نے سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے اس بارے میں دریافت کیا: تو انہوں نے جواب دیا: جی ہاں، تو مسلمہ بن مخلد نے انہیں ڈاک کی سواری پر مصر سے شام بھجوا دیا، سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے ان سے دریافت کیا، تو انہوں نے انہیں بتا دیا، تو سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے بھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی یہ بات سنی ہے، لیکن میں نے اس بات کو پسند کیا کہ میں اس بارے میں مزید تحقیق کر لوں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9058]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (387/19)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 9058 in Urdu