الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
21. بَابُ حَقِّ الرَّعِيَّةِ وَالنُّصْحِ لَهَا .
رعایا کے حق میں ان کی خیرخواہی کا بیان
حدیث نمبر: 9071
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ أَعَانَ بِبَاطِلٍ لِيَدْحَضَ بِهِ حَقًّا، فَقَدْ بَرِئَ مِنْ ذِمَّةِ اللَّهِ، وَذِمَّةِ رَسُولِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَمَنْ مَشَى إِلَى سُلْطَانِ اللَّهِ فِي الْأَرْضِ لِيُذِلَّهُ، أَذَلَّهُ اللَّهُ مَعَ مَا يَدَّخِرُ لَهُ مِنَ الْخِزْيِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، وَسُلْطَانُ اللَّهِ فِي الْأَرْضِ كِتَابُهُ وَسُنَّةُ نَبِيِّهِ، وَمَنْ تَوَلَّى مِنْ أَمْرِ الْمُسْلِمِينَ شَيْئًا، فَاسْتَعْمَلَ عَلَيْهِمْ رَجُلًا، وَهُوَ يَعْلَمُ أَنَّ فِيهِمْ مَنْ هُوَ أَوْلَى بِذَلِكَ، وَأَعْلَمُ بِكِتَابِ اللَّهِ وَسُنَّةِ رَسُولِهِ، فَقَدْ خَانَ اللَّهَ وَرَسُولَهُ وَجَمِيعَ الْمُؤْمِنِينَ، وَمَنْ تَرَكَ حَوَائِجَ النَّاسِ لَمْ يَنْظُرِ اللَّهُ فِي حَاجَتِهِ حَتَّى يَنْظُرَ فِي حَوَائِجِهِمْ، وَيُؤَدِّيَ إِلَيْهِمْ حَقَّهُمْ، وَمِنْ أَكْلَ دِرْهَمَ رِبًا فَهُوَ ثَلَاثٌ وَثَلَاثُونَ زَنْيَةً، وَمَنْ نَبَتَ لَحْمُهُ مِنْ سُحْتٍ فَالنَّارُ أَوْلَى بِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو مُحَمَّدٍ الْجَزَرِيُّ حَمْزَةُ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو مُحَمَّدٍ الْجَزَرِيُّ حَمْزَةُ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص باطل کی مدد کرے تاکہ اس کے ذریعے حق کو پرے کر دے، تو وہ اللہ تعالیٰ کے ذمہ اور اس کے رسول کے ذمہ سے لاتعلق ہو جاتا ہے، اور جو شخص زمین میں اللہ کے سلطان کی طرف چل کر جائے تاکہ اسے ذلت کا شکار کر دے، تو اللہ تعالیٰ اسے ذلت کا شکار کر دے گا، اور اس کے ہمراہ قیامت کے دن اس کے لئے رسوائی کو سنبھال کے رکھے گا، اور زمین میں اللہ کا سلطان اس کی کتاب اور اس کے نبی کی سنت ہے، اور جو شخص مسلمانوں کے معاملے میں سے کسی چیز کا نگران بنے اور پھر ان لوگوں پر ایسے شخص کو عامل مقرر کر دے، جب کہ وہ یہ جانتا ہو کہ ان لوگوں کے درمیان ایسا فرد موجود ہے جو اس عہدے کا اس سے زیادہ حق رکھتا ہے، اور جو اللہ کی کتاب اور اس کے رسول کی سنت کے بارے میں زیادہ علم رکھتا ہے، تو ایسا شخص اللہ اور اس کے رسول اور تمام اہل ایمان کے ساتھ خیانت کا مرتکب ہو گا، اور جو شخص لوگوں کی حاجتوں کو چھوڑ دے گا اللہ تعالیٰ اس کی حاجت کی طرف اس وقت تک نظر نہیں کرے گا، جب تک وہ شخص لوگوں کی حاجت کی طرف نظر نہیں کرے گا، اور لوگوں کو ان کے حقوق ادا نہیں کرے گا، اور جو شخص سود کا ایک درہم کھائے گا، تو یہ تینتیس مرتبہ زنا کرنے کے مترادف ہے، اور جس گوشت کی نشو و نما حرام سے ہوئی ہو تو آگ اس کی زیادہ حق دار ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابومحمد جزری حمزہ ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9071]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابومحمد جزری حمزہ ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9071]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11216)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11216، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 2933، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4894/2، 7163»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 9071 in Urdu