الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
27. بَابُ لُزُومِ الْجَمَاعَةِ وَطَاعَةُ الْأَئِمَّةِ وَالنَّهْيِ عَنْ قِتَالِهِمْ .
جماعت کے ساتھ رہنا حکمرانوں کی اطاعت کرنا اور ان کے ساتھ جنگ کرنے کی ممانعت
حدیث نمبر: 9095
وَعَنْ عُمَرَ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" آمُرُكُمْ بِثَلَاثٍ (وَأَنْهَاكُمْ عَنْ ثَلَاثٍ) : آمُرُكُمْ أَنْ لَا تُشْرِكُوا بِاللَّهِ شَيْئًا، وَأَنْ تَعْتَصِمُوا بِالطَّاعَةِ جَمِيعًا حَتَّى يَأْتِيَكُمْ أَمْرٌ مِنَ اللَّهِ وَأَنْتُمْ عَلَى ذَلِكَ، وَأَنْ تَنَاصَحُوا وُلَاةَ الْأَمْرِ (مِنَ) الَّذِينَ يَأْمُرُونَكُمْ (بِأَمْرِ اللَّهِ) . وَأَنْهَاكُمْ عَنْ قِيلٍ وَقَالَ وَكَثْرَةِ السُّؤَالِ وَإِضَاعَةِ الْمَالِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ بَكْرِ بْنِ سَهْلٍ الدِّمْيَاطِيِّ قَالَ الذَّهَبِيُّ: مُقَارِبُ الْحَالِ، وَضَعَّفَهُ النَّسَائِيُّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ حَدِيثُهُمْ حَسَنٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ بَكْرِ بْنِ سَهْلٍ الدِّمْيَاطِيِّ قَالَ الذَّهَبِيُّ: مُقَارِبُ الْحَالِ، وَضَعَّفَهُ النَّسَائِيُّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ حَدِيثُهُمْ حَسَنٌ.
سیدنا عمر بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں تمہیں تین چیزوں کا حکم دیتا ہوں، اور میں تمہیں تین چیزوں سے منع کرتا ہوں میں تمہیں یہ حکم دیتا ہوں کہ تم کسی کو اللہ کا شریک قرار نہ دو اور تم سب اطاعت کو مضبوطی سے تھام لو! یہاں تک کہ تمہارے پاس اللہ کا حکم آ جائے، اور تم اسی حالت میں ہو اور تم حکمرانوں کی خیرخواہی کرو ان لوگوں کی جو تمہیں اللہ کے حکم کے مطابق حکم دیتے ہیں اور میں تمہیں قیل و قال کرنے بکثرت (غیر ضروری) سوالات کرنے اور مال ضائع کرنے سے منع کرتا ہوں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد بکر بن سہل دمیاطی سے نقل کی ہے۔ امام ذہبی کہتے ہیں: یہ مقارب الحال ہے امام نسائی رحمہ اللہ نے اسے ضعیف قرار دیا ہے اس روایت کے بقیہ رجال کی نقل کردہ حدیث حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9095]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8307)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8307، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 4560»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 9095 in Urdu