🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
105. بَابٌ فِي الْقِصَصِ .
قصے بیان کرنے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 911
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى قَاصٍّ يَقُصُّ فَأَمْسَكَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" قُصَّ، فَلَأَنْ أَقْعُدَ غَدْوَةً إِلَى أَنْ تُشْرِقَ الشَّمْسُ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ أَعْتِقَ أَرْبَعَ رِقَابٍ، وَبَعْدَ الْعَصْرِ حَتَّى تَغْرُبَ الشَّمْسُ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ أَعْتِقَ أَرْبَعَ رِقَابٍ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، إِلَّا أَنَّ لَفْظَ الطَّبَرَانِيِّ:" أَقُصُّ، فَلَأَنْ أَقْعُدَ هَذَا الْمُقْعَدَ مِنْ حِينِ تُصَلِّي الْغَدَاةَ إِلَى أَنْ تُشْرِقَ الشَّمْسُ" - فَذَكَرَ الْحَدِيثَ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ إِلَّا أَنَّ فِيهِ أَبَا الْجَعْدِ عَنْ أَبِي أُمَامَةَ ; فَإِنْ كَانَ هُوَ الْغَطْفَانِيَّ، فَهُوَ مِنْ رِجَالِ الصَّحِيحِ، وَإِنْ كَانَ غَيْرَهُ فَلَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک قصہ بیان کرنے والے شخص کے پاس تشریف لائے، جو کچھ بیان کر رہا تھا (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھ کر وہ شخص رک گیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم قصہ بیان کرو! صبح سے لے کر سورج کے نکلنے تک میں بیٹھا رہوں، یہ میرے نزدیک اس سے زیادہ محبوب ہے کہ میں چار غلام آزاد کر دوں، اور عصر کے بعد سے لے کر سورج غروب ہونے تک میں بیٹھا رہوں، یہ میرے نزدیک اس سے زیادہ محبوب ہے کہ میں چار غلام آزاد کر دوں۔
یہ روایت امام أحمد نے (اپنی مسند میں) اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، البتہ امام طبرانی کی روایت کے الفاظ یہ ہیں: ”تم قصہ بیان کرو! میں یہاں بیٹھ جاؤں، اُس وقت سے جب تم صبح کی نماز ادا کرتے ہو، اس وقت سے لے کر سورج کے چمکنے تک (بیٹھا رہوں)“۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد انہوں نے پوری حدیث ذکر کی ہے۔ اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے، تاہم اس کی سند میں یہ مذکور ہے: اسے ابوالجعد نے سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے نقل کیا ہے، اگر تو یہ غطفانی ہے، تو پھر یہ صحیح کے رجال میں سے ایک ہے، اور اگر یہ اُس کے علاوہ کوئی اور ہے، تو پھر میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 911]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 261/5 اورده المؤلف فى زوائد المسند 261، أخرجه مسند أحمد برقم: 21751، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8013»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن


Majma al-Zawa'id Hadith 911 in Urdu