🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
35. بَابٌ فِيمَنْ يَسْتَعْمِلُ أَهْلَ الظُّلْمِ عَلَى النَّاسِ .
اس شخص کا بیان، جو کسی ظالم کو لوگوں پر عامل بنا دے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9176
عَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ: ضَرَبَ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَمَثَلًا وَاحِدًا وَثَلَاثَةً وَخَمْسَةً وَسَبْعَةً وَتِسْعَةً وَأَحَدَ عَشَرَ.
قَالَ: فَضَرَبَ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَثَلًا وَتَرَكَ سَائِرَهَا قَالَ:" إِنَّ قَوْمًا كَانُوا أَهْلَ ضَعْفٍ وَمَسْكَنَةٍ قَاتَلَهُمْ أَهْلُ تَجَبُّرٍ وَعَدَاءٍ، فَأَظْهَرَ اللَّهُ أَهْلَ الضَّعْفِ عَلَيْهِمْ، فَعَمَدُوا إِلَى عَدُوِّهِمْ فَاسْتَعْمَلُوهُمْ وَسَلَّطُوهُمْ فَأَسْخَطُوا اللَّهَ عَلَيْهِمْ إِلَى يَوْمِ يَلْقَوْنَهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ الْأَحْلَجُ الْكِنْدِيُّ وَهُوَ ثِقَةٌ وَقَدْ ضُعِّفَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمارے سامنے مختلف مثالیں بیان کیں، ایک، تین، پانچ، سات، نو اور گیارہ، راوی بیان کرتے ہیں: پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمارے سامنے ایک مثال بیان کی، اور باقی سب کو ترک کر دیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو لوگ ضعیف اور کمزور ہوں اور اُن کے ساتھ جبر اور دشمنی کرنے والے لوگ لڑائی کریں اور پھر اللہ تعالیٰ ان کمزور لوگوں کو ظالموں پر غلبہ دیدے، پھر وہ لوگ اپنے دشمن کی طرف جائیں اور انہیں اپنا عامل بنا لیں، اور انہیں مسلط کر لیں، ایسے لوگ اللہ تعالیٰ کو اپنے پر، اُس دن تک کے لیے، ناراض کر لیں گے، جب وہ لوگ، اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضر ہوں گے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی احلح کندی ہے، اور وہ ثقہ ہے، ویسے اسے ضعیف قرار دیا گیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9176]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (407/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 22952»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 9176 in Urdu