🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
39. بَابٌ فِي أَئِمَّةِ الظُّلْمِ وَالْجَوْرِ وَأَئِمَّةِ الضَّلَالَةِ .
ظلم کرنے والے حکمران اور گمراہی والے حکمران
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9230
وَعَنِ الشَّعْبِيِّ قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ الزُّبَيْرِ وَهُوَ مُسْتَنِدٌ إِلَى الْكَعْبَةِ وَهُوَ يَقُولُ: وَرَبِّ هَذِهِ الْكَعْبَةِ لَقَدْ لَعَنَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فُلَانًا وَمَا وُلِدَ مِنْ صُلْبِهِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: لَقَدْ لَعَنَ اللَّهُ الْحَكَمَ - وَمَا وُلِدَ - عَلَى لِسَانِ نَبِيِّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
وَالطَّبَرَانِيُّ بِنَحْوِهِ، وَعِنْدَهُ رِوَايَةٌ كَرِوَايَةِ أَحْمَدَ وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
امام شعبی بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ کو سنا، انہوں نے اُس وقت خانہ کعبہ کے ساتھ ٹیک لگائی ہوئی تھی اور وہ یہ بیان کر رہے تھے: رب کعبہ کی قسم! اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فلاں شخص پر اور اُس کی پشت سے پیدا ہونے والوں پر لعنت کی ہے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”اللہ تعالیٰ نے، اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی، حکم پر اور اس سے پیدا ہونے والوں پر لعنت کی تھی۔ امام طبرانی نے اس کی مانند روایت نقل کی ہے، انہوں نے ایک روایت امام أحمد کی روایت کی مانند بھی نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9230]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1623) اخرجه احمد فى المسند (5/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15695، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 268»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 9230 in Urdu