🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
39. بَابٌ فِي أَئِمَّةِ الظُّلْمِ وَالْجَوْرِ وَأَئِمَّةِ الضَّلَالَةِ .
ظلم کرنے والے حکمران اور گمراہی والے حکمران
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9241
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ الْجُهَنِيِّ - وَكَانَتْ لَهُ صُحْبَةٌ - قَالَ: اسْتَأْذَنَ الْحَكَمُ بْنُ أَبِي الْعَاصِي عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَعَرَفَ كَلَامَهُ فَقَالَ:" ائْذَنُوا لَهُ فَعَلَيْهِ لَعْنَةُ اللَّهِ وَالْمَلَائِكَةِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ، وَمَا يَخْرُجُ مِنْ صُلْبِهِ (إِلَّا الصَّالِحِينَ مِنْهُمْ) وَقَلِيلٌ مَا هُمْ يَشْرُفُونَ فِي الدُّنْيَا وَيَرْذُلُونَ فِي الْآخِرَةِ ذَوُو مَكْرٍ وَخَدِيعَةٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ هَكَذَا، وَفِي غَيْرِهِ:" وَمَا يَخْرُجُ مِنْ صُلْبِهِ إِلَّا الصَّالِحِينَ مِنْهُمْ وَقَلِيلٌ مَا هُمْ".
وَفِيهِ أَبُو الْحَسَنِ الْجَزَرِيُّ وَهُوَ مَسْتُورٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عمرو بن مرہ جہنی رضی اللہ عنہ، جنہیں صحابی ہونے کا شرف حاصل ہے، وہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ حکم بن ابوالعاص نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہونے کی اجازت مانگی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُس کی آواز پہچان لی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اسے اجازت دیدو! اس پر اللہ تعالیٰ، فرشتوں اور انسانوں، سب کی لعنت ہو، اور اُن پر بھی لعنت ہو، جو اس کی پشت سے نکلیں گے، البتہ اُن لوگوں کا معاملہ مختلف ہے، جو اُن میں سے نیک ہوں گے، اور ایسے لوگ تھوڑے ہوں گے وہ (یعنی اس کی پشت میں سے نکلنے والے) لوگ، دنیا میں نمایاں حیثیت کے مالک ہوں گے اور آخرت میں فقیر ہوں گے، وہ دھوکہ اور فریب کرنے والے لوگ ہوں گے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے اسی طرح نقل کی ہے، دوسری روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”اور وہ جو اس کی پشت میں سے نکلے، اُس پر بھی لعنت ہو، البتہ اُن میں سے نیک لوگوں کا حکم مختلف ہے، اور وہ تھوڑے ہوں گے“ اس کی سند میں ایک راوی ابوالحسن جزری ہے، اور وہ مستور ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9241]
تخریج الحدیث: «أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8531، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 4454، 4459، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5309، 7527/1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 9241 in Urdu