🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
39. بَابٌ فِي أَئِمَّةِ الظُّلْمِ وَالْجَوْرِ وَأَئِمَّةِ الضَّلَالَةِ .
ظلم کرنے والے حکمران اور گمراہی والے حکمران
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9243
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَوَّلُ مَنْ يَطْلُعُ مِنْ هَذَا الْبَابِ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ النَّارِ، فَطَلَعَ فُلَانٌ". وَفِي رِوَايَةٍ:" لَيَطْلُعَنَّ رَجُلٌ عَلَيْكُمْ يُبْعَثُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَلَى غَيْرِ سُنَّتِي أَوْ غَيْرِ مِلَّتِي". وَكُنْتُ تَرَكْتُ أَبِي فِي الْمَنْزِلِ فَخِفْتُ أَنْ يَكُونَ هُوَ، فَطَلَعَ غَيْرُهُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" هُوَ هَذَا".
رَوَاهُ كُلَّهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ رَاهَوَيْهِ، وَحَدِيثُهُ مُسْتَقِيمٌ، وَفِيهِ ضَعْفٌ غَيْرُ مُبَيَّنٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم نے ارشاد فرمایا: ”اس دروازے سے، سب سے پہلے سامنے آنے والا شخص، جہنمی ہو گا، تو فلاں شخص سامنے آیا“۔ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”تمہارے سامنے ایک ایسا شخص ضرور آئے گا، جسے قیامت کے دن میری سنت کے علاوہ (راوی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں:) میرے دین کے علاوہ پر اٹھایا جائے گا“۔ سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں اپنے والد کو گھر چھوڑ کر آیا تھا، مجھے یہ اندیشہ ہوا کہ کہیں وہ مراد نہ ہوں، لیکن پھر ایک اور شخص آ گیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہ، یہ ہے“۔ یہ پوری روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن اسحاق بن راہویہ ہے اس کی نقل کردہ حدیث مستقیم ہوتی ہے، اس میں ضعف پایا جاتا ہے لیکن وہ زیادہ واضح نہیں ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9243]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3167)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 9243 in Urdu