🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
45. بَابٌ فِيمَنْ يُصَدِّقُ الْأُمَرَاءَ بِكَذِبِهِمْ وَيُعِينُهُمْ عَلَى ظُلْمِهِمْ .
اس شخص کا بیان، جو اُمراء کے جھوٹ کی تصدیق کرتا ہے اور ان کے ظلم میں ان کی مدد کرتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9262
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" سَيَكُونُ بَعْدِي عَلَيْكُمْ أُمَرَاءُ، يَأْمُرُونَكُمْ بِمَا لَا يَفْعَلُونَ، فَمَنْ صَدَّقَهُمْ بِكَذِبِهِمْ وَأَعَانَهُمْ عَلَى ظُلْمِهِمْ فَلَيْسَ مِنِّي وَلَسْتُ مِنْهُ وَلَنْ يَرِدَ عَلَيَّ الْحَوْضَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: خَرَجَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَفِي الْمَسْجِدِ تِسْعَةُ نَفَرٍ - أَرْبَعَةٌ مِنَ الْمَوَالِي وَخَمْسَةٌ مِنَ الْعَرَبِ - فَقَالَ:" إِنَّهَا سَتَكُونُ عَلَيْكُمْ أُمَرَاءُ فَمَنْ أَعَانَهُمْ عَلَى ظُلْمِهِمْ وَصَدَّقَهُمْ بِكَذِبِهِمْ وَغَشِي أَبْوَابَهُمْ فَلَيْسَ مِنِّي وَلَسْتُ مِنْهُ وَلَنْ يَرِدَ عَلَيَّ الْحَوْضَ، وَمَنْ لَمْ يُعِنْهُمْ عَلَى ظُلْمِهِمْ وَلَمْ يُصَدِّقْهُمْ بِكَذِبِهِمْ فَهُوَ مِنِّي وَأَنَا مِنْهُ وَسَيَرِدُ عَلَيَّ الْحَوْضَ".
وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ قُعَيْسٍ ضَعَّفَهُ أَبُو حَاتِمٍ وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میرے بعد عنقریب تم پر ایسے حکمران آئیں گے، جو تمہیں ان کاموں کا حکم دیں گے، جو وہ خود نہیں کرتے ہوں گے، جو شخص ان کے جھوٹ کی تصدیق کرے اور ان کے ظلم میں ان کی مدد کرے گا، اس کا مجھ سے کوئی تعلق نہیں ہو گا اور میرا اُس سے کوئی تعلق نہیں ہو گا اور وہ حوض پر، میرے پاس نہیں آ سکے گا“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے، اس وقت مسجد میں، نو افراد موجود تھے، جن میں سے چار کا تعلق موالی سے تھا اور پانچ کا تعلق عربوں سے تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: عنقریب تم پر ایسے حکمران آئیں گے کہ جو شخص اُن کے ظلم میں ان کی مدد کرے گا اور ان کے جھوٹ کی تصدیق کرے گا اور اُن کے دروازوں پر جائے گا، اُس کا مجھ سے کوئی تعلق نہیں ہو گا، اور میرا اس سے کوئی تعلق نہیں ہو گا اور وہ حوض پر میرے پاس نہیں آ سکے گا، اور جو شخص اُن کے ظلم میں ان کی مدد نہیں کرے گا اور اُن کے جھوٹ کے حوالے سے اُن کی تصدیق نہیں کرے گا، اُس کا مجھ سے تعلق ہو گا، اور میرا اُس سے تعلق ہو گا اور وہ عنقریب حوض پر میرے پاس آ جائے گا“۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن قعیس ہے، جسے ابوحاتم نے ضعیف قرار دیا ہے، ابن حبان نے اسے ثقہ کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9262]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1608) اخرجه احمد فى المسند (5702)، أخرجه مسند أحمد برقم: 5669، 17660، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3020، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 285، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 5950، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 1346، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7448»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 9262 in Urdu