الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْهِجْرَةِ
ہجرت کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 9280
وَعَنِ ابْنِ السَّعْدِيِّ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا تَنْقَطِعُ الْهِجْرَةُ مَا دَامَ الْعَدُوُّ يُقَاتِلُ".
فَقَالَ مُعَاوِيَةُ، وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ إِنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الْهِجْرَةُ خَصْلَتَانِ إِحْدَاهُمَا هَجْرُ السَّيِّئَاتِ، وَالْأُخْرَى يُهَاجِرُ إِلَى اللَّهِ وَرَسُولِهِ، وَلَا تَنْقَطِعُ الْهِجْرَةُ مَا تُقُبِّلَتِ التَّوْبَةُ، وَلَا تَزَالُ التَّوْبَةُ مَقْبُولَةً حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ مِنَ الْمَغْرِبِ، فَإِذَا طَلَعَتْ طُبِعَ عَلَى كُلِّ قَلْبٍ بِمَا فِيهِ وَكُفِيَ النَّاسُ الْعَمَلَ".
قُلْتُ: رَوَى أَبُو دَاوُدَ وَالنَّسَائِيُّ بَعْضَ حَدِيثِ مُعَاوِيَةَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالصَّغِيرِ مِنْ غَيْرِ ذِكْرِ حَدِيثِ ابْنِ السَّعْدِيِّ، وَالْبَزَّارُ مِنْ حَدِيثِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ وَابْنِ السَّعْدِيِّ فَقَطْ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.

سیدنا ابن سعدی رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”ہجرت اس وقت تک منقطع نہیں ہو گی جب تک دشمن کے ساتھ جنگ کی جائے گی“۔ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ اور سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ نے یہ بات بیان کی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”ہجرت دو طرح کی ہوتی ہے ایک قسم وہ ہے کہ جو برائیوں سے لاتعلق ہونا ہے اور دوسری قسم اللہ اور اس کے رسول کی طرف ہجرت کرنا ہے تو ہجرت اس وقت تک منقطع نہیں ہو گی جب تک توبہ قبول ہوتی رہے گی اور توبہ اس وقت تک قبول ہوتی رہے گی جب تک سورج مغرب کی طرف سے طلوع نہیں ہو جاتا اور جب وہ (سورج مغرب کی طرف سے) طلوع ہو جائے گا، تو ہر دل پر اس میں موجود کیفیت کے حوالے سے مہر لگا دی جائے گی اور عمل کے حوالے سے لوگوں کی کفایت ہو جائے گی“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ابوداؤ داور امام نسائی رحمہ اللہ نے سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ حدیث کا کچھ حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم صغیر میں نقل کی ہے۔ اس میں انہوں نے سیدنا ابن سعدی رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ حدیث نقل نہیں کی ہے۔ امام بزار نے سیدنا عبدالرحمن بن عوف اور سیدنا ابن سعدی رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول حدیث نقل کی ہے۔ امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9280]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1748 و 1747) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (381/19) اخرجه أحمد فى المسند (1671)، أخرجه مسند أحمد برقم: 1674، وأخرجه مسند البزار برقم: 1054»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 9280 in Urdu