🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْهِجْرَةِ
ہجرت کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9282
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ السَّعْدِيِّ رَجُلٍ مِنْ بَنِي مَالِكِ بْنِ حَنْبَلٍ أَنَّهُ قَدِمَ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي نَاسٍ مِنْ أَصْحَابِهِ فَقَالُوا لَهُ: احْفَظْ رِحَالَنَا ثُمَّ تَدْخُلُ، وَكَانَ أَصْغَرَ الْقَوْمِ فَقَضَى لَهُمْ حَاجَتَهُمْ، ثُمَّ قَالَ لَهُ:" ادْخُلْ" فَدَخَلَ، فَقَالَ:" حَاجَتُكَ؟" قَالَ: حَاجَتِي تُحَدِّثُنِي: أَنْقَطَعَتِ الْهِجْرَةُ؟ فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" حَاجَتُكَ خَيْرٌ مِنْ حَوَائِجِهِمْ، لَا تَنْقَطِعُ الْهِجْرَةُ مَا قُوتِلَ الْعَدُوُّ".
قُلْتُ: رَوَاهُ النَّسَائِيُّ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن سعدی رضی اللہ عنہ، جن کا تعلق بنو مالک بن حنبل سے ہے، وہ بیان کرتے ہیں: وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں اپنے کچھ ساتھیوں سمیت آئے لوگوں نے ان سے کہا: کہ تم ہماری سواریوں کی حفاظت کرو، اور پھر تم آ جانا وہ ان لوگوں میں سب سے کمسن تھے۔ انہوں نے ان لوگوں کے تمام کام کیے پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: اندر آ جاؤ! وہ اندر آ گئے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تمہیں کیا کام ہے؟ انہوں نے کہا: مجھے یہ کام ہے کہ آپ مجھے یہ بتائیں کہ کیا ہجرت ختم ہو چکی ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہیں، جو کام ہے وہ ان لوگوں کی ضرورت سے زیادہ بہتر ہے ہجرت اس وقت تک منقطع نہیں ہو گی جب تک دشمن کے ساتھ جنگ کی جاتی رہے گی۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت امام نسائی رحمہ اللہ نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9282]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (270/5)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 9282 in Urdu