🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
4. بَابُ النَّهْيِ عَنْ مُسَاكَنَةِ الْكُفَّارِ
کفار کے ساتھ رہنے کی ممانعت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9290
عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ عَنْ خَالِدِ بْنِ الْوَلِيدِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَعَثَ خَالِدَ بْنَ الْوَلِيدِ إِلَى نَاسٍ مَنْ خَثْعَمٍ فَاعْتَصَمُوا بِالسُّجُودِ فَقَتَلَهُمْ فَوَدَاهُمْ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِنِصْفِ الدِّيَةِ ثُمَّ قَالَ:" أَنَا بَرِيءٌ مِنْ كُلِّ مُسْلِمٍ أَقَامَ مَعَ الْمُشْرِكِينَ لَا تَرَاءَى نَارَاهُمَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
قیس بن ابوحازم نے سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات نقل کی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کو خثعم قبیلے کے کچھ افراد کی طرف بھیجا ان لوگوں نے سجدہ کر کے خود کو بچانا چاہا لیکن سیدنا خالد رضی اللہ عنہ نے انہیں قتل کر دیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں کی نصف دیت ادا کی اور پھر یہ ارشاد فرمایا: ”میں ایسے ہر مسلمان سے بری الذمہ ہوں جو مشرکین کے ساتھ مقیم رہتا ہے (ان دونوں کو ایک دوسرے سے اتنا دور رہنا چاہیے) کہ وہ دونوں ایک دوسرے کی آگ کو نہ دیکھ سکیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9290]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3836)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3836، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 3233»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 9290 in Urdu