🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
5. بَابُ كَرَاهَةِ مَوْتِ الْمُهَاجِرِ بِأَرْضٍ خَرَجَ مِنْهَا
مہاجر کے ایسی سرزمین پر مرنے کا ناپسندیدہ ہونا جہاں سے وہ نکل گیا تھا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9292
وَعَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ: مَرِضَ سَعْدٌ بِمَكَّةَ فَأَتَاهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَعُودُهُ فَقَالَ لَهُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَلَسْتَ تَكْرَهُ أَنْ يَمُوتَ الرَّجُلُ فِي الْأَرْضِ الَّتِي هَاجَرَ مِنْهَا؟ قَالَ:" بَلَى وَلَعَلَّ اللَّهَ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - يَرْفَعُكَ فَيَنْصُرُ بِكَ قَوْمًا وَيَنْفَعُ آخَرِينَ بِكَ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُ الْبَزَّارِ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا مُحَمَّدَ بْنَ عُمَرَ بْنِ هَيَّاجٍ وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا ابوموسی اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا سعد رضی اللہ عنہ مکہ میں بیمار ہو گئے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کی عیادت کرنے کے لئے ان کے پاس تشریف لائے انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کی: یا رسول اللہ! کیا آپ اس بات کو ناپسند نہیں کرتے ہیں کہ آدمی اس جگہ پر مر جائے کہ جہاں سے وہ ہجرت کر کے چلا گیا تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں! اور شاید اللہ تعالیٰ تمہیں بلند مرتبہ نصیب کرے، اور تمہارے ذریعے کچھ لوگوں کی مدد کرے، اور تمہارے ذریعے کچھ دوسرے لوگوں کو نفع پہنچائے“۔
یہ روایت امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ امام بزار کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف محمد بن عمر بن ہیاج کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9292]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1752)، أخرجه مسند البزار برقم: 3139»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 9292 in Urdu