الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
6. بَابٌ فِيمَنْ بَدَا بَعْدَ الْهِجْرَةِ بِغَيْرِ إِذْنٍ وَلَا سَبَبٍ
جو شخص اجازت یا سبب کے بغیر ہجرت کے بعد بدوی زندگی اختیار کرے اس کا بیان
حدیث نمبر: 9297
وَعَنْ شَدَّادٍ أَنَّهُ أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَبَايَعَهُ عَلَى الْهِجْرَةِ فَاشْتَكَى. فَقَالَ:" مَا لَكَ يَا شَدَّادُ؟" قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ اشْتَكَيْتُ وَلَوْ شَرِبْتُ مِنْ مَاءِ بَطِحَانَ لَبَرِئْتُ. قَالَ:" فَمَا يَمْنَعُكَ؟" قُلْتُ: هِجْرَتِي. قَالَ:" اذْهَبْ فَأَنْتَ مُهَاجِرٌ حَيْثُ كُنْتَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا شداد رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے انہوں نے ہجرت کی بیعت کر لی پھر وہ بیمار ہو گئے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے شداد تمہیں کیا ہوا ہے؟ راوی کہتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں بیمار ہو گیا ہوں اگر میں بطحان کا پانی پی لوں گا، تو ٹھیک ہو جاؤں گا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تو تم ایسا کرتے کیوں نہیں ہو؟ میں نے عرض کی: اپنی ہجرت کی وجہ سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم جاؤ! تم جہاں بھی ہو گے تم مہاجر شمار ہو گے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9297]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9297]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7109)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7109»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 9297 in Urdu