الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
110. بَابٌ فِي عِلْمِ النَّسَبِ .
علم نسب کا بیان
حدیث نمبر: 931
وَعَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ الْحَكَمِ: أَنَّهُ قَدِمَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي أُرِيدُ أَنْ أَسْأَلَكَ عَنِ الْأَمْرِ لَا أَسْأَلُ عَنْهُ أَحَدًا بَعْدَكَ، مَنْ أَبُونَا؟ قَالَ:" آدَمُ". قَالَ: مَنْ أُمُّنَا؟ قَالَ:" حَوَّاءُ". قَالَ: مَنْ أَبُو الْجِنِّ؟ قَالَ:" إِبْلِيسُ". قَالَ: فَمَنْ أُمُّهُمْ؟ قَالَ:" امْرَأَتُهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ طَلْحَةُ بْنُ زَيْدٍ، ضَعَّفَهُ الْبُخَارِيُّ وَأَحْمَدُ، وَذَكَرُهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ طَلْحَةُ بْنُ زَيْدٍ، ضَعَّفَهُ الْبُخَارِيُّ وَأَحْمَدُ، وَذَكَرُهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ.
سیدنا معاویہ بن حکم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، اُنہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں آپ سے ایک چیز کے بارے میں سوال کرنے لگا ہوں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد میں کسی سے اس بارے میں سوال نہیں کروں گا، ہمارے باپ (یعنی بنی نوع انسان کے جدامجد) کون ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: سیدنا آدم علیہ السلام، انہوں نے دریافت کیا: ہماری ماں کون ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سیدہ حواء رضی اللہ عنہا، انہوں نے دریافت کیا: جنات کا جدامجد کون ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ابلیس، انہوں نے دریافت کیا: اُن کی ماں کون ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اُس کی بیوی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی طلحہ بن زید ہے، جسے امام بخاری رحمہ اللہ اور امام أحمد نے ضعیف قرار دیا ہے، ابن حبان نے اس کا تذکرہ کتاب الثقات میں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 931]

تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجم الاوسط 6174، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6170»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 931 in Urdu