🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
19. بَابٌ مِنْهُ فِيمَا جَاءَ فِي الْخَيْلِ وَارْتِبَاطِهَا .
گھوڑے اور اس کو باندھنے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9338
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الْخَيْلُ ثَلَاثَةٌ ؛ فَفَرَسٌ لِلرَّحْمَنِ وَفَرَسٌ لِلْإِنْسَانِ وَفَرَسٌ لِلشَّيْطَانِ، فَأَمَّا فَرَسُ الرَّحْمَنِ فَالَّذِي يَرْتَبِطُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - فَعَلَفُهُ وَبَوْلُهُ وَرَوْثُهُ - وَذَكَرَ مَا شَاءَ اللَّهُ - وَأَمَّا فَرَسُ الشَّيْطَانِ فَالَّذِي يُقَامِرُ عَلَيْهِ وَيُرَاهِنُ عَلَيْهِ، وَأَمَّا فَرَسُ الْإِنْسَانِ فَالْفَرَسُ يَرْتَبِطُهَا الْإِنْسَانُ يَلْتَمِسُ بَطْنَهَا فَهِيَ سَتْرٌ مِنْ فَقْرٍ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، فَإِنْ كَانَ الْقَاسِمُ بْنُ حَسَّانَ سَمِعَ مِنِ ابْنِ مَسْعُودٍ فَالْحَدِيثُ صَحِيحٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”گھوڑے تین قسم کے ہوتے ہیں: ایک گھوڑا رحمن کے لئے ہوتا ہے ایک گھوڑا انسان کے لئے ہوتا ہے اور ایک گھوڑا شیطان کے لئے ہوتا ہے، تو جہاں تک رحمن والے گھوڑے کا تعلق ہے، تو یہ وہ ہے جسے آدمی اللہ کی راہ میں باندھتا ہے اس کا چارہ اس کا پیشاب اور اس کی لید اس کے بعد جو اللہ کو منظور تھا وہ آپ نے ذکر کیں جہاں تک شیطان والے گھوڑے کا تعلق ہے، تو یہ وہ ہے جس پر آدمی جوا کھیلتا ہے اور اسے گھڑ دوڑ میں لے جاتا ہے جہاں تک انسان سے متعلق گھوڑے کا تعلق ہے، تو وہ یہ گھوڑا ہے جسے انسان باندھتا ہے اور وہ اس کی افزائش نسل چاہتا ہے، تو یہ غربت سے بچاؤ کا ذریعہ ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں اگر قاسم بن حسان نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے سماع کیا ہو، تو پھر یہ حدیث ”صحیح“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9338]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (3756)، أخرجه مسند أحمد برقم: 3747»

الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع


Majma al-Zawa'id Hadith 9338 in Urdu