الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
19. بَابٌ مِنْهُ فِيمَا جَاءَ فِي الْخَيْلِ وَارْتِبَاطِهَا .
گھوڑے اور اس کو باندھنے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 9340
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْخَيْلُ مَعْقُودٌ فِي نَوَاصِيهَا الْخَيْرُ وَالنُّبْلُ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ، وَأَهْلُهَا مُعَانُونَ عَلَيْهَا فَامْسَحُوا بِنَوَاصِيهَا، وَادْعُوا لَهَا بِالْبَرَكَةِ، وَقَلِّدُوهَا وَلَا تُقَلِّدُوهَا الْأَوْتَارَ". قَالَ عَلِيٌّ:" وَلَا تُقَلِّدُوهَا الْأَوْثَانَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ بِاخْتِصَارٍ وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ بِاخْتِصَارٍ وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”گھوڑوں کی پیشانیوں میں قیامت کے دن تک کے لئے بھلائی اور فضیلت (یا نجابت) باندھ دی گئی ہیں، اور ان کے مالکان کی ان کے حوالے سے مدد کی جاتی ہے تم لوگ ان کی پیشانیوں پر ہاتھ پھیرو اور ان کے لئے برکت کی دعا کرو، اور انہیں ہار پہناؤ لیکن انہیں تار نہ پہنانا“۔ علی نامی راوی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”تم ان کے گلے میں بت نہ ڈالنا“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ امام طبرانی نے معجم اوسط میں اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔ امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9340]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ امام طبرانی نے معجم اوسط میں اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔ امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9340]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 9340 in Urdu