🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
24. بَابُ الدُّعَاءِ لِلْخَيْلِ
گھوڑے کے لئے دعا کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9350
عَنْ جُعَيْلٍ الْأَشْجَعِيِّ قَالَ: غَزَوْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي بَعْضِ غَزَوَاتِهِ، وَأَنَا عَلَى فَرَسٍ لِي عَجْفَاءَ ضَعِيفَةٍ، فَكُنْتُ فِي آخِرِ النَّاسِ فَلَحِقَنِي فَقَالَ:" سِرْ يَا صَاحِبَ الْفَرَسِ". فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ عَجْفَاءُ ضَعِيفَةٌ. فَرَفَعَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِخْفَقَةً كَانَتْ مَعَهُ فَضَرَبَهَا بِهَا وَقَالَ:" اللَّهُمَّ بَارِكْ لَهُ فِيهَا". قَالَ: فَلَقَدْ رَأَيْتُنِي مَا أُمْسِكُ رَأْسَهَا، أَتَقَدَّمُ النَّاسَ قَالَ: وَلَقَدْ بِعْتُ مِنْ بَطْنِهَا بِاثْنَيْ عَشَرَ أَلْفًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا جعیل اشجعی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک غزوہ میں حصہ لیا میں اپنی کمزور اور نحیف گھوڑی پر سوار تھا، اور لوگوں میں سب سے پیچھے تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مجھ سے آ کے ملے اور فرمایا: اے گھوڑے والے فرد! تم چلو میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ نحیف اور کمزور ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے پاس موجود چھڑی کو اٹھایا اور اسے اس گھوڑی کو مارا اور فرمایا: اے اللہ! اس شخص کے لئے اس میں برکت رکھ دے راوی کہتے ہیں: تو مجھے اپنے بارے میں یہ بات اچھی طرح یاد ہے کہ میں اس گھوڑی کے سر کو روک نہیں پا رہا تھا اور لوگوں سے آگے نکل رہا تھا۔ راوی کہتے ہیں: میں نے اس گھوڑی کے ہاں پیدا ہونے والے بچوں کو بارہ ہزار کے عوض میں فروخت کیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9350]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2172)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2172، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 8871»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 9350 in Urdu