🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
25. بَابُ الْمُسَابَقَةِ وَالرِّهَانِ وَمَا يَجُوزُ فِيهِ
گھڑ دوڑ، مقابلہ اور اس میں کیا جائز ہے؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9352
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَصِفُّ عَبْدَ اللَّهِ وَعُبَيْدَ اللَّهِ وَكَثِيرًا بَنِي الْعَبَّاسِ ثُمَّ يَقُولُ:" مَنْ سَبَقَ إِلَيَّ فَلَهُ كَذَا وَكَذَا" قَالَ: فَيَسْتَبِقُونَ إِلَيْهِ، فَيَقَعُونَ عَلَى ظَهْرِهِ وَصَدْرِهِ، فَيُقَبِّلُهُمْ وَيَلْتَزِمُهُمْ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ أَبِي زِيَادٍ، وَفِيهِ ضَعْفٌ وَلِينٌ، وَقَالَ أَبُو دَاوُدَ: لَا أَعْلَمُ أَحَدًا تَرَكَ حَدِيثَهُ وَغَيْرُهُ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْهُ وَرَوَى لَهُ مُسْلِمٌ مَقُرُونًا وَالْبُخَارِيُّ تَعْلِيقًا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن حارث رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کے صاحبزادوں سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سیدنا عبیداللہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا کثیر رضی اللہ عنہ کو صف میں کھڑا کرتے تھے اور پھر یہ فرماتے تھے: جو مجھ تک پہلے پہنچ جائے گا، اسے یہ، یہ ملے گا راوی کہتے ہیں: تو وہ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف دوڑ لگا کر جاتے تھے اور آپ کی پشت اور آپ کے سینے پر گر جاتے تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم انہیں بوسہ دیتے تھے اور اپنے ساتھ چمٹا لیتے تھے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یزید بن ابوزیاد ہے اس میں ضعف اور کمزوری پائی جاتی ہے۔ امام ابوداؤد کہتے ہیں: میں ایسے کسی شخص کو نہیں جانتا جس نے اس کی حدیث کو متروک قرار دیا ہوتا ہم اس کے علاوہ دوسرا راوی میرے نزدیک اس سے زیادہ پسندیدہ ہو گا امام مسلم نے اس کے حوالے سے ایک مقرون روایت نقل کی ہے اور امام بخاری رحمہ اللہ نے تعلیق کے طور پر نقل کی ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9352]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد كي المسند (18636)، أخرجه مسند أحمد برقم: 1839»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 9352 in Urdu