الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
110. بَابٌ فِي عِلْمِ النَّسَبِ .
علم نسب کا بیان
حدیث نمبر: 937
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ الْجُهَنِيِّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ كَانَ هَهُنَا مِنْ مَعَدٍّ فَلْيَقُمْ"، فَقُمْتُ فَقَالَ:" اقْعُدْ"، فَصَنَعَ ذَلِكَ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، كُلَّ ذَلِكَ أَقُومُ فَيَقُولُ:" اقْعُدْ"، فَلَمَّا كَانَتِ الثَّالِثَةُ قُلْتُ:" مِمَّنْ نَحْنُ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟" قَالَ:" أَنْتُمْ - مَعْشَرَ قُضَاعَةَ - مِنْ حِمْيَرَ". قَالَ عَمْرٌو: فَكَتَمْتُ هَذَا الْحَدِيثَ مُنْذُ عِشْرِينَ سَنَةً.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَلَهُ عِنْدُهُ طُرُقٌ، فَفِي بَعْضِهَا: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مِمَّنْ نَحْنُ؟ قَالَ:" أَنْتُمْ مِنَ الْيَدِ الطَّلِيقَةِ وَاللُّقْمَةِ الْهَنِيَّةِ ؛ مِنْ حِمْيَرَ". وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ.

سیدنا عمرو بن مرہ جہنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”یہاں جو شخص ”معد“ سے تعلق رکھتا ہے، وہ کھڑا ہو جائے، راوی بیان کرتے ہیں: میں کھڑا ہو گیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم بیٹھ جاؤ! ایسا تین مرتبہ ہوا، ہر مرتبہ میں ہی کھڑا ہو جاتا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ فرما دیتے: تم بیٹھ جاؤ! جب تیسری مرتبہ ایسا ہوا، تو میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہمارا (نسبی) تعلق کس سے ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے قضاعہ قبیلے کے افراد! تم لوگ ”حمیر“ سے تعلق رکھتے ہو۔ سیدنا عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں۔ میں نے بیس سال تک یہ حدیث چھپا کے رکھی۔
یہ روایت امام أحمد، امام ابویعلیٰ، امام بزار نے (اپنی اپنی مسند میں) اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، امام طبرانی نے اس کے مختلف طرق نقل کئے ہیں، جن میں سے ایک میں یہ الفاظ ہیں: ”میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہمارا (نسبی) تعلق کس سے ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تمہارا تعلق پھیلے ہوئے ہاتھ اور سیر کرنے والے لقمے (شاید اس سے مراد مہمان نواز اور سخی ہونا ہے) ”حمیر“ سے ہے۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 937]

تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 231/4 اخرجه الامام ابو يعلى فى مسنده 1554 اورده المؤلف فى زوائد المسند 265 اورده المؤلف فى كشف الاستار 221 اورده المؤلف فى المقصد العلى 92»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 937 in Urdu