الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
37. بَابٌ فِيمَنْ رَمَى بِسَهْمٍ
اس شخص کا بیان، جو ایک تیر پھینکتا ہے
حدیث نمبر: 9403
وَعَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ: مُقَامُ الرَّجُلِ فِي الصَّفِّ فِي سَبِيلِ اللَّهِ خَيْرٌ مِنَ الدُّنْيَا وَمَا فِيهَا، وَمَنْ رَمَى بِسَهْمٍ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَبَلَغَ - أَخْطَأَ أَوْ أَصَابَ - فَبِعِتْقِ رَقَبَةٍ، وَمَنْ شَابَ شَيْبَةً فِي سَبِيلِ اللَّهِ كَانَتْ لَهُ نُورًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ يُوسُفُ بْنُ خَالِدٍ السَّمْتِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ يُوسُفُ بْنُ خَالِدٍ السَّمْتِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: آدمی کا اللہ کی راہ میں صف میں کھڑا ہونا اس کے لئے دنیا اور اس میں موجود سب چیزوں سے زیادہ بہتر ہے اور جو شخص اللہ کی راہ میں ایک تیر پھینکتا ہے اور وہ (نشانے تک) پہنچ جاتا ہے خواہ نشانے پر لگے یا نہ لگے تو یہ غلام آزاد کرنے کی مانند ہے اور جو شخص اللہ کی راہ میں بوڑھا ہو جائے (یعنی اس کے بال سفید ہو جائیں) تو یہ چیز اس کے لئے قیامت کے دن نور ہو گی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یوسف بن خالد سمتی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9403]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یوسف بن خالد سمتی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9403]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (173/18)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 9403 in Urdu