🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
41. بَابُ آلَاتِ الْحَرْبِ وَتَسْمِيَتِهَا وَمَا كَانَ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -
آلات حرب کا بیان ان کا نام رکھنا اور نبی اکرم ﷺ کے جو (آلات حرب تھے)
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9408
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَيْفٌ قَائِمَتُهُ مِنْ فِضَّةٍ وَقَبِيعَتُهُ مِنْ فِضَّةٍ، وَكَانَ يُسَمَّى: ذَا الْفَقَارِ.
وَكَانَتْ لَهُ قَوْسٌ يُسَمَّى: السَّدَّادَ. وَكَانَتْ لَهُ جُعْبَةٌ تُسَمَّى: الْجَمْعَ. وَكَانَتْ لَهُ دِرْعٌ مُوَشَّحَةٌ بِنُحَاسٍ تُسَمَّى: ذَاتَ الْفُضُولِ. وَكَانَتْ لَهُ حَرْبَةٌ تُسَمَّى: النَّبْعَاءَ. وَكَانَ لَهُ مِجَنٌّ يُسَمَّى الدَّفْنَ.
وَكَانَ لَهُ تُرْسٌ أَبْيَضُ يُسَمَّى: الْمُوجَزَ، وَكَانَ لَهُ فَرَسٌ أَدْهَمُ يُسَمَّى: السَّكِبَ، وَكَانَ لَهُ سَرْجٌ يُسَمَّى: الدَّاحَّ. وَكَانَتْ لَهُ بَغْلَةٌ شَهْبَاءُ تُسَمَّى: الدُّلْدُلُ، وَكَانَتْ لَهُ نَاقَةٌ تُسَمَّى: الْقَصْوَى. وَكَانَ لَهُ حِمَارٌ يُسَمَّى: يَعْفُورَ. وَكَانَ لَهُ بِسَاطٌ يُسَمَّى: الْكَرَّ. وَكَانَتْ لَهُ عَنَزَةٌ تُسَمَّى: النَّمِرَ. وَكَانَتْ لَهُ رَكْوَةٌ تُسَمَّى: الصَّادِرَ. وَكَانَتْ لَهُ مِرْآةٌ تُسَمَّى: الْمِرْآةَ. وَكَانَ لَهُ مِقْرَاضٌ يُسَمَّى: الْجَامِعَ. وَكَانَ لَهُ قَضِيبٌ شَوْحَطُ يُسَمَّى: الْمَمْشُوقَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ عُرْوَةَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک تلوار تھی جس کا قائمہ چاندی کا تھا، اور جس کا دستے پر موجود حلقہ چاندی کا تھا، اس کا نام ”ذوالفقار“ تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک کمان تھی جس کا نام ”سداد“ تھا آپ کا ایک ترکش تھا، جس کا نام ”جمع“ تھا آپ کی ایک زرہ تھی، جس پر تانبا لگا ہوا تھا، جس کا نام ”ذات الفضول“ تھا، آپ کا ایک نیزہ تھا، جس کا نام ”نبعاء“ تھا، آپ کی ایک ڈھال تھی، جس کا نام ”دفن“ تھا آپ کی ایک سفید ڈھال تھی اور اس کا نام ”موجز“ تھا آپ کا ایک سیاہ گھوڑا تھا، جس کا نام ”سکب“ تھا، آپ کی ایک زین تھی، جس کا نام ”داح“ تھا، آپ کا ایک سفید خچر تھا، جس کا نام ”دلدل“ تھا، آپ کی ایک اونٹنی تھی، جس کا نام ”قصوی“ تھا، آپ کی ایک دراز گوش (یعنی گدھا) تھا، جس کا نام ”یعفور“ تھا، آپ کا ایک بچھونا تھا، جس کا نام ”کر“ تھا، آپ کا ایک نیزہ تھا، جس کا نام ”نمرہ“ تھا، آپ کا ایک پیالہ تھا، جس کا نام ”صادر تھا، آپ کا ایک آئینہ تھا، جس کا نام ”آئینہ تھا، آپ کی ایک قینچی تھی، جس کا نام ”جامع تھا، آپ کی شوحط نامی درخت سے بنی ہوئی ایک چھڑی تھی، جس کا نام ”ممشوق“ تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی علی بن عروہ ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9408]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11208)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11208»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً


Majma al-Zawa'id Hadith 9408 in Urdu