الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
55. بَابُ فَضْلِ الْغُبَارِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ
اللہ کی راہ میں غبار کی فضیلت
حدیث نمبر: 9478
وَعَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى قَالَ: مَرَّ مَالِكُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْخَثْعَمِيُّ وَهُوَ عَلَى النَّاسِ بِالصَّائِفَةِ بِأَرْضِ الرُّومِ يَقُودُ دَابَّتَهُ فَقَالَ لَهُ: ارْكَبْ فَإِنِّي أَرَى دَابَّتَكَ ظَهِيرَةً قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَا اغْبَرَّتْ قَدَمَا عَبْدٍ فِي سَبِيلِ اللَّهِ إِلَّا حَرَّمَ اللَّهُ عَلَيْهِمَا النَّارَ".
قَالَ: فَنَزَلَ مَالِكٌ وَنَزَلَ النَّاسُ يَمْشُونَ فَمَا رُئِيَ يَوْمٌ أَكْثَرَ مَاشِيًا مِنْهُ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
قَالَ: فَنَزَلَ مَالِكٌ وَنَزَلَ النَّاسُ يَمْشُونَ فَمَا رُئِيَ يَوْمٌ أَكْثَرَ مَاشِيًا مِنْهُ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سلیمان بن موسیٰ بیان کرتے ہیں: سیدنا مالک بن عبداللہ خثعمی رضی اللہ عنہ گزر رہے تھے (شاید یہاں عربی متن میں کچھ الفاظ نقل ہونے سے رہ گئے ہیں، مطبوعہ نسخے میں یہ الفاظ ہیں:) وہ روم کی سرزمین میں موجود ”صائفہ“ نام کی جگہ پر لوگوں کے امیر تھے، وہ اپنے جانور کو ہانک کر لے جا رہے تھے۔ انہوں نے ان سے کہا: آپ سوار ہو جائیں، کیونکہ میں دیکھ رہا ہوں آپ کا جانور مضبوط پشت والا (یعنی سواری کے قابل) ہے، تو انہوں نے جواب دیا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جس بندے کے دونوں قدم اللہ کی راہ میں غبار آلود ہو جائیں، اللہ تعالیٰ ان دونوں پر جہنم حرام قرار دیدے گا“۔ راوی کہتے ہیں: مالک بھی نیچے اتر آیا اور دوسرے لوگ بھی نیچے اتر آئے اور پیدل چلنے لگے اس دن سے زیادہ پیدل چلنے والے افراد نہیں دیکھے گئے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9478]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9478]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (944)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21456، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 4604، 4605، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4359/1»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 9478 in Urdu