🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
55. بَابُ فَضْلِ الْغُبَارِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ
اللہ کی راہ میں غبار کی فضیلت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9485
وَعَنْ رَبِيعِ بْنِ زَيْدٍ قَالَ: بَيْنَمَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَسِيرُ مُعَتَدِلًا عَنِ الطَّرِيقِ إِذْ أَبْصَرَ شَابًّا مِنْ قُرَيْشٍ يَسِيرُ مُعْتَزِلًا فَقَالَ [ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ] :" أَلَيْسَ ذَاكَ فُلَانٌ؟" قَالُوا: نَعَمْ. قَالَ:" فَادْعُوهُ" فَجَاءَ فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا لَكَ اعْتَزَلْتَ عَنِ الطَّرِيقِ؟" قَالَ: كَرِهْتُ الْغُبَارَ. قَالَ:" فَلَا تَعْتَزِلْهُ، فَوَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ إِنَّهُ لَذَرِيرَةُ الْجَنَّةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ربیع بن زید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم راستے کے درمیان چلتے ہوئے جا رہے تھے اسی دوران آپ نے قریش سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو دیکھا جو راستے سے ہٹ کر چل رہا تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا یہ فلاں شخص نہیں ہے؟ لوگوں نے عرض کی: جی ہاں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسے بلاؤ وہ شخص آیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے دریافت کیا: کیا وجہ ہے تم راستے سے کیوں ہٹے ہوئے تھے اس نے جواب دیا: میں غبار کو ناپسند کرتا ہوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم راستے سے نہ ہٹو اس ذات کی قسم جس کے دست قدرت میں میری جان ہے یہ (یعنی اللہ کی راہ کا غبار) جنت کا ”ذریرہ“ (مخصوص قسم کی خوشبو) ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9485]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4608)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4608»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 9485 in Urdu