🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
112. بَابُ التَّارِيخِ .
تاریخ کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 949
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: وُلِدَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ الِاثْنَيْنِ، وَاسْتُنْبِئَ يَوْمَ الِاثْنَيْنِ، وَخَرَجَ مُهَاجِرًا مِنْ مَكَّةَ إِلَى الْمَدِينَةِ يَوْمَ الِاثْنَيْنِ، وَقَدِمَ الْمَدِينَةَ يَوْمَ الِاثْنَيْنِ، وَتُوُفِّيَ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ الِاثْنَيْنِ، وَرَفَعَ الْحَجَرَ الْأَسْوَدَ يَوْمَ الِاثْنَيْنِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَزَادَ فِيهِ: وَفَتَحَ بَدْرًا يَوْمَ الِاثْنَيْنِ، وَنَزَلَتْ سُورَةُ الْمَائِدَةِ يَوْمَ الِاثْنَيْنِ (الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ) .
وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ مِنْ أَهْلِ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پیر کے دن پیدا ہوئے، پیر کے دن آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو نبوت ملی، پیر کے دن آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہجرت کرنے کے لیے مکہ سے نکل کر مدینہ کی طرف روانہ ہوئے، پیر کے دن آپ صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ تشریف لائے، پیر کے دن آپ کا وصال ہوا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حجر اسود پیر کے دن اٹھایا تھا۔
یہ روایت امام أحمد نے (اپنی مسند میں) اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس میں یہ الفاظ زائد ہیں: ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے غزوہ بدر میں پیر کے دن کامیابی حاصل کی، سورہ مائدہ کی یہ آیت پیر کے دن نازل ہوئی: ”آج کے دن میں نے تمہارے لئے تمہارے دین کو مکمل کر دیا“۔۔۔۔۔۔۔ الخ اس روایت کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور وہ ضعیف ہے جبکہ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں، اور وہ صحیح کے راویوں میں سے ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 949]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 12974 اورده المؤلف فى زوائد المسند 268»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 949 in Urdu