🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
58. بَابٌ فِي الرِّبَاطِ
پہریداری کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9497
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ:" مَنْ حَرَسَ لَيْلَةً عَلَى سَاحِلِ الْبَحْرِ كَانَ أَفْضَلَ مِنْ عِبَادَتِهِ فِي أَهْلِهِ أَلْفَ سَنَةٍ [ السَّنَةُ ثَلَاثُ مِائَةٍ وَسِتُّونَ يَوْمًا، وَكُلُّ يَوْمٍ أَلْفُ سَنَةٍ ] .
قُلْتُ: رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ خَلَا قَوْلَهُ:" عَلَى سَاحِلِ الْبَحْرِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ خَالِدِ بْنِ أَبِي طَوِيلٍ الْقُرَشِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَإِنْ كَانَ ابْنُ حِبَّانَ وَثَّقَهُ فَقَدْ قَالَ فِي الضُّعَفَاءِ لَا يَجُوزُ الِاحْتِجَاجُ بِهِ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص سمندر کے ساحل پر ایک رات پہرا دیتا ہے، تو یہ اس شخص کے اپنے گھر میں ایک ہزار سال تک عبادت کرنے سے زیادہ فضیلت رکھتا ہے (وہ سال ایسا ہو گا) کہ ایک سال تین سو ساٹھ دن کا ہو اور ہر دن ایک ہزار سال کا ہو“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام ابن ماجہ نے نقل کی ہے تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل نہیں کیے ہیں: ”سمندر کے ساحل پر“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سعید بن خالد ابوطویل قرشی ہے اور وہ ضعیف ہے اگرچہ امام ابن حبان رحمہ اللہ نے اسے ثقہ قرار دیا ہے، لیکن انہوں نے کتاب الضعفاء میں یہ بات بیان کی ہے۔ اس سے استدلال کرنا جائز نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9497]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (4283)، أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2770، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4369/1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 9497 in Urdu